بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

این ایچ پی سی نے دیبانگ کثیر المقاصد پروجیکٹ، اروناچل پردیش کے لیے ریلوے سائڈنگ کی تعمیر کے لیے آر آئی ٹی ای ایس، وزارت ریلوے کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے

Posted On: 21 AUG 2023 7:56PM by PIB Delhi

این ایچ پی سی لمیٹڈ، ہندوستان کی ممتاز ہائیڈرو پاور کمپنی، نے این ایچ پی سی کے 2,880 میگاواٹ کے دیبانگ کثیر مقصدی پروجیکٹ کے لیے پاسی گھاٹ، اروناچل پردیش میں ریلوے سائڈنگ کی تعمیر کے لیے RITES کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں، جو ریلوے کی وزارت کے تحت ایک منی رتنا شیڈول ’اے‘ مرکزی پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ ہے۔

این ایچ پی سی اور RITES کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری دونوں تنظیموں کی مہارت کی تکمیل کرتی ہے۔ اپنی بنیادی طاقت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، RITES، ایک پروجیکٹ مینجمنٹ کنسلٹنٹ کے طور پر، این ایچ پی سی دیبانگ اور اروناچل پردیش میں آنے والے دیگر پروجیکٹوں کے لیے ریل کے بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کی ترقی کے لیے جامع اور مؤثر حل فراہم کرے گا۔

 

 

این ایچ پی سی لمیٹڈ ہندوستان کی سب سے بڑی ہائیڈرو پاور کمپنی ہے۔ این ایچ پی سی کی کل نصب شدہ صلاحیت اس کے 25 پاور اسٹیشنوں، بشمول 1,520 میگاواٹ ماتحت اداروں کے ذریعے 7,097.2 میگاواٹ قابل تجدید توانائی (بشمول ونڈ اور سولر) ہے۔

رائٹس لمیٹڈ ایک منی رتنا (زمرہ-I) شیڈول ’A‘ پبلک سیکٹر انٹرپرائز ہے اور ہندوستان میں ٹرانسپورٹ کنسلٹنسی اور انجینئرنگ کے شعبے میں ایک سر کردہ کھلاڑی ہے جو تمام شعبوں اور وسیع جغرافیائی رسائی میں متنوع خدمات فراہم کرتا ہے۔

*************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 8644



(Release ID: 1950917) Visitor Counter : 115


Read this release in: Assamese , English , Hindi , Telugu