عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

’این ای ایس ڈی اے – ریاستوں/ یو ٹی کے لیے آگے کی راہ کی ماہانہ رپورٹ‘ کا 5واں ایڈیشن جاری


محکمہ ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں کے لیے 13,867 ای خدمات فراہم کرتا ہے

2,016 میں سے 1,397 لازمی ای-سروسز دستیاب ہیں

ای سروسز کی زیادہ سے زیادہ تعداد (5,203) لوکل گورننس اور یوٹیلیٹی سروسز سیکٹر میں ہے

کیرالہ اپنی خدمات کا 100 فیصد (911) اپنے شناخت شدہ سنگل یونیفائیڈ سروس ڈیلیوری پورٹل - ای سیونم کے ذریعے فراہم کرتا ہے

تعلیم کے شعبے کے تحت 25 قسم کی الگ الگ ای خدمات کی نشاندہی کی گئی ہے، کرناٹک (21) ای خدمات کی زیادہ سے زیادہ اقسام فراہم کرتا ہے

Posted On: 21 AUG 2023 7:11PM by PIB Delhi

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمہ (ڈی اے آر پی جی) نے ’نیشنل ای گورننس سروس ڈیلیوری اسیسمنٹ (NeSDA) - ریاستوں/یو ٹی کے لیے آگے کی راہ سے متعلق ماہانہ رپورٹ‘ کا پانچواں ایڈیشن جاری کیا ہے، جو ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ای-سروس کی فراہمی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ فراہم کرتا ہے۔

جولائی کی ماہانہ رپورٹ ای-سروسز، لازمی ای-سروسز (این ای ایس ڈی اے 2021 کے مطابق) کی حیثیت کو پیش کرتی ہے اور ریاستوں/ یو ٹی میں بہترین طریقوں پر روشنی ڈالتی ہے۔ یہ ریاست /یو ٹی کے واحد متحد سروس ڈیلیوری پورٹل کے ذریعے فراہم کی جانے والی ای خدمات کی سیرابی کی سطح کو بھی واضح کرتا ہے۔ مزید برآں، رپورٹ میں خاص طور پر تعلیم کے شعبے کے تحت فراہم کی جانے والی ای خدمات کا گہرا تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔

 

جولائی 2023 کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے اور درج ذیل پر دستیاب ہے

 

https://darpg.gov.in/sites/default/files/NeSDA_July.pdf

 

ماہ جولائی 2023 کی رپورٹ کی اہم جھلکیاں حسب ذیل ہیں:

 

ای سروسز

  • ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں میں 13,867 ای خدمات فراہم کی جاتی ہیں، جو جون کی رپورٹ سے 6.3 فیصد (816) خدمات کا اضافہ ہے۔
  • 2,016 میں سے 1,397 لازمی ای-سروسز (56*36 ریاستیں/یو ٹی) دستیاب ہیں
  • ای سروسز کی زیادہ سے زیادہ تعداد (5,203) - لوکل گورننس اور یوٹیلیٹی سروسز کے سیکٹر میں ہے
  • 58 فیصد یعنی 36 میں سے 21 ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں نے سیاحت کے شعبے میں لازمی ای-سروسز کو حاصل کیا ہے۔

 

تعلیم کے شعبے میں ای سروسز

  • تعلیم کے شعبے کے تحت 911 ای خدمات کا خاکہ پیش کیا گیا ہے
  • تعلیم کے شعبے کے تحت ای خدمات کے ذیلی موضوعات کی نشاندہی کی گئی ہے
  • دستاویز کے انتظام اور سرٹیفکیٹ کے اجرا کے تحت 297 ای سروسز
  • ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ سروسز اینڈ سپورٹ کے تحت 297 ای سروسز
  • مالی امداد کی اسکیموں اور اسکالرشپس کے تحت 202 ای سروسز
  • انسٹی ٹیوٹ رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن کے تحت 78 ای سروسز
  • دیگر کے تحت 37 ای سروسز
  • مدھیہ پردیش تعلیم کے شعبے میں سب سے زیادہ ای خدمات فراہم کرتا ہے (122)، جس کے بعد کرناٹک (113)، کیرالہ (92)، گجرات (69)، اور ہماچل پردیش (55) آتے ہیں۔
  • تعلیم کے شعبے کے تحت 25 قسم کی الگ الگ ای سروسز کی نشاندہی کی گئی ہے، کرناٹک (21) ای سروسز کی زیادہ سے زیادہ اقسام فراہم کرتا ہے۔ اس کے بعد کیرالہ (17) اور مدھیہ پردیش (16) آتے ہیں۔

 

بہترین طرز عمل

  • حکومت گجرات نے جی-شالہ (گجرات کے طلبا کی ہولیسٹک اڈاپٹیو لرننگ ایپ) تیار کی ہے جو کہ ایک لرننگ مینجمنٹ سسٹم (ایل ایم ایس) ہے جس میں گریڈ I سے XII کے لیے ای مواد موجود ہے۔
  • حکومت مدھیہ پردیش ملک کی پہلی ریاست ہے جس نے اپنے حق تعلیم (آر ٹی ای) پورٹل کے ذریعے 100 فیصد نشستوں کی الاٹمنٹ کے لیے آن لائن اور مرکزی نظام کا استعمال کیا ہے۔
  • حکومت ناگالینڈ نے کامن اسکالرشپ پورٹل قائم کیا ہے، جو تمام ریاستی اسکالرشپس کے لیے ایک مرکزی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔
  • ہماچل پردیش کی حکومت نے اپنے ہماچل پردیش تکنیکی شکشا (ایچ پی ٹیک) بورڈ پورٹل کے ذریعے پولی ٹیکنک کے ساتھ ساتھ آئی ٹی آئی امیدواروں کے آن لائن داخلہ سے متعلق عمل شروع کیا ہے۔
  • کرناٹک حکومت نے اپنے کرناٹک اسکول ایگزامینیشن اینڈ اسیسمنٹ بورڈ کے پورٹل کے ذریعے ریاست میں امتحان کے پورے عمل کو ڈیجیٹل کر دیا ہے۔

 

ای-سروسز کے مذکورہ اعداد و شمار 06/08/2023 تک ریاستوں/یو ٹی کے ذریعے NeSDA – وے فارورڈ ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔ محکمہ نے مذکورہ ای خدمات کو مختلف تعلیم کے مخصوص ذیلی موضوعات میں درجہ بند کیا ہے۔

 

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

21-08-2023

U: 8640



(Release ID: 1950900) Visitor Counter : 89


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Marathi