سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
جانوروں کی خوراک میں انقلاب: ٹی ڈی بی-ڈی ایس ٹی نےاختراعاتی بائیو-ٹریس منرلز پروجیکٹ کے لیے کیم لائف انوویشنز کے ساتھ شراکت داری کی
Posted On:
18 AUG 2023 4:47PM by PIB Delhi
محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کے تحت کام کرنے والے ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ (ٹی ڈی بی)، میسرس کیم لائف انوویشنز پرائیویٹ لمیٹڈ، جس صدر دفتر کرناٹک کے بنگلورو میں ہے، کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا۔ یہ شراکت داری ‘جانوروں کی خوراک میں استعمال کے لیے بائیو ٹریس منرلز کے کمرشلائزیشن اور مینوفیکچرنگ’ کے عنوان سے پروجیکٹ کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اہم اقدام ہے، یہ ایک دوراندیشانہ کوشش ہے،جو اثر انگیز سائنسی اختراع کو فروغ دینے کے لیے ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے والے اختراعی حلوں کی موجودہ ضرورت کے درمیان، اس تعاون کی ایک اہم جہت قومی لائیواسٹاک مشن کے ساتھ ہم آہنگی سے منسلک ہے اور یہ ہندوستان کے اسٹریٹجک فریم ورک کا سنگ بنیاد ہے۔ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق اس مشن کا مقصد مویشیوں کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانا، خوراک اور چارے کے وسائل کو بہتر بنانا اور مویشیوں کے انتظام و انصرام میں ٹیکنالوجی کو شامل کرنا ہے۔
اس قومی روڈ میپ کے مطابق، ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ اور میسرس کیم لائف انوویشنز پرائیویٹ لمیٹڈ نے ایک اختراعی سفر کا آغاز کیا ہے، جو ‘جانوروں کی خوراک میں استعمال ہونے والے بائیو ٹریس منرلز کے کمرشلائزیشن اور مینوفیکچرنگ’ کے منصوبے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ کی غیر متزلزل حمایت اس کے 84 لاکھ روپے کے عزم سے ظاہر ہوتی ہے، جو کہ 142.60 لاکھ روپے کی کل پروجیکٹ لاگت میں ایک اہم تعاون ہے۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے، جناب راجیش کمار پاٹھک، سکریٹری، ٹی ڈی بی نے کہاکہ ‘ہمیں کیم لائف انوویشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کی اس کی اہم کوششوں میں مدد کرنے پر خوشی ہے۔ یہ پروجیکٹ تکنیکی اختراعات اور پائیدار مینوفیکچرنگ کی مثال پیش کرتا ہے، جو کہ ٹی ڈی بی کا نصب العین ہے۔ یہ جانوروں کی غذائیت کو بہتر بنانے، مویشیوں اور پولٹری اور ڈیری کی پیداوار میں یکسر تبدیلی لانے اور ماحول دوست مینوفیکچرنگ کے نئے معیارات قائم کرنے پر غور کرے گا۔ یہ تعاون نیشنل لائیو اسٹاک مشن کے مقاصد کے مطابق ہے، جو مویشیوں کی خوراک میں اختراعی بائیو ٹریس معدنیات کے توسط سے جانوروں کی غذائیت کے اہم پہلوؤں سے متعلق مسائل کو حل کرتا ہے۔
جدت طرازی اور پائیداری سے تحریک یافتہ،میسرس کیم لائف انوویشنز پرائیویٹ لمیٹڈ، کے پاس جانوروں کی خوراک کے لیے بائیو ٹریس منرلز کی تیاری میں انقلاب لانے کا وژن ہے۔ یہ خاص طور پر لائیو اسٹاک اور پولٹری/ڈیری کے شعبوں کو پیش نظر رکھتا ہے۔‘ایکسلریٹڈ نیچرل بائیو ٹرانسفارمیشن’ (اے این بائیو ٹی) ٹیکنالوجی کی بنیاد پر، یہ پروجیکٹ ایک ملکیتی غذائیت کا ذریعہ متعارف کراتا ہے، جو ماحولیاتی پائیداری کے اصولوں کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے ہموار ہوتے ہوئے معمولی حالات میں چیلیشن ری- ایکشنزکی سہولت فراہم کرتا ہے۔
اس کوشش کے مرکز میں ہائیڈروکسی امینو ایسڈ سے بھرپور پیوپا پروٹین کا سادہ استعمال ہے، جو درآمد شدہ لیگنڈس، جیسے ایسٹ ہائیڈرولائزیٹ اور میتھیونین ہائیڈروکسی اینالاگس (ایم ایچ اے) کا ایک سستا متبادل فراہم کرتا ہے۔ یہ تزویراتی تبدیلی، نہ صرف اقتصادی استحکام کو بڑھاتی ہے، بلکہ خود انحصاری کے ہندوستان کے ہدف کے مطابق بھی ہے۔
معیار کے تئیں کمپنی کی غیر متزلزل وابستگی کا ثبوت ہائیڈروکسی کے حصول سے ہوتا ہے، جو کہ جانوروں کی خوراک کے اضافی معیار اور فیڈ سیفٹی کے لیے عالمی سطح پر تسلیم شدہ معیار ہے، اس کے ساتھ معزز ایف اے ایم آئی-کیو ایس سرٹیفیکیشن ہے۔ فریق ثالث کی توثیق ان کی تیار کردہ مصنوعات ‘من بائیو زین’ کی افادیت کی تصدیق کرتی ہے، جو مطابقت اور امید افزا نتائج کو ظاہر کرتی ہے۔
جدت طرازی کے دائرہ کار سے باہر، یہ پروجیکٹ ریشم کے کیڑے کے پیوپا فوڈ کو دوبارہ تیار کرکے سرکلر اکانومی میں تعاون دیتا ہے، اس طرح ریشم کی صنعت سے پیدا ہونے والے فضلے کو کم کرتا ہے۔ فارمکسیل میں کمپنی کی رکنیت برآمدی صلاحیت کو بڑھاتی ہے، جس سے اقتصادی ترقی میں اضافہ ہوتا ہے۔ ریشم کی صنعت سے مقامی طور پر دستیاب ضمنی مصنوعات سے فائدہ اٹھانے سے معاشی استحکام میں اضافہ ہوتا ہے، جو درآمدی متبادل مقاصد اور ممکنہ غیر ملکی زرمبادلہ کی بچت سے ہم آہنگ ہے۔
عالمی سرٹیفیکیشن کی حمایت سے ان کا جامع نقطہ نظر، سبز کیمسٹری کے اصولوں اور وسائل کے پائیدار استعمال کے لیے ان کے عزم کی مثال کرتا ہے۔ جدید مصنوعات، جیسے‘من بائیو زین’ مویشیوں کی صحت اور ترقی کو بہتر بنانے کے لیے بائیو ٹریس معدنیات — زنک، تانبا، مینگنیج، آئرن اور سیلینیم — کی درکار ضرورت کو پورا کرتی ہیں۔ اسم با مسمی ‘من بائیو زین’ پروڈکٹ بغیر کسی رکاوٹ کے حیاتیاتی دستیابی اور پائیداری کو مربوط کرتی ہے، جو ان کی اختراع اور ماحولیاتی ذمہ داری کے لیے لگن کی علامت ہے۔
*************
ش ح۔م م۔ ت ع
U-8604
(Release ID: 1950701)
Visitor Counter : 107