وزارت خزانہ

سی بی ڈی ٹی نے آجر کے ذریعہ فراہم کردہ رہائشی  سہولتوں کے سلسلے میں  مراعات کے  قدر کا تعین  کرنے کے لیے نوٹیفکیشن  جاری کیا

Posted On: 19 AUG 2023 8:44PM by PIB Delhi

کسی ملازم کو اس کے آجر کی طرف سے فراہم کردہ کرایہ سے پاک یا رعایتی رہائش کے تعین کے حوالے سے "مراعات" کے مقاصد کے  لیے فنانس ایکٹ ، 2023  میں ایک ترمیم پیش کی گئی ہے۔ اس کے مطابق مذکورہ مراعات فراہم کرنے کی غرض سے، سی بی ڈی ٹی نے انکم ٹیکس  قوانین ، 1961 کے ضابطہ  3 میں ترمیم کی ہے ۔

شہروں اور آبادی کی درجہ بندی اور حدود اب 2011 کی مردم شماری پر مبنی ہیں جیسا کہ پہلے 2001 کی مردم شماری تھی۔ آبادی کی نظرثانی شدہ حد 25 لاکھ کی جگہ 40 لاکھ اور 10 لاکھ کی جگہ 15 لاکھ ہے۔ تنخواہ کے 15فیصد، 10فیصد اور 7.5فیصد کی پہلے کی مراعات کی شرحیں اب ترمیم شدہ قاعدے میں بالترتیب 10فیصد، 7.5فیصداور 5فیصد تک کم کر دی گئی ہیں۔ اس کا خلاصہ درج ذیل ہے:

پچھلی درجہ بندی اور نرخ

نئی درجہ بندی اور نرخ

آبادی

مراعات کی شرح

آبادی

مراعات کی شرح

25 لاکھ سے زیادہ

15 فیصد

40 لاکھ سے زیادہ

10 فیصد

10 لاکھ سے 25 لاکھ کے درمیان

10 فیصد

15 لاکھ سے 40 لاکھ کے درمیان

7.5 فیصد

10 لاکھ سے کم

7.5 فیصد

15 لاکھ سے کم

5فیصد

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

گزشتہ  ایک سال سے زیادہ عرصہ سے ملازم کے زیر قبضہ ایک ہی رہائش کے منصفانہ ٹیکس کے مضمرات کا حساب لگا نے کے لیے اس قاعدے کو مزید معقول بھی بنایا گیا ہے ۔

نوٹیفکیشن نمبر 65/2023 مورخہ 18 اگست 2023 شائع ہو چکا ہے اور یہ https://egazette.nic.in  پر دستیاب ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

8588



(Release ID: 1950582) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Hindi , Marathi