محنت اور روزگار کی وزارت
زرعی اور دیہی مزدوروں کے لیے آل انڈیا کنزیومر پرائس انڈیکس نمبر - جولائی، 2023
Posted On:
18 AUG 2023 8:05PM by PIB Delhi
زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے لیے آل انڈیا کنزیومر پرائس انڈیکس نمبر (بیس: 1986-87=100) ماہ جولائی 2023 کے لیے ہر ایک میں 19 پوائنٹ کا اضافہ ہوا ہے۔ زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے عمومی اشاریہ میں اضافے میں بڑا حصہ غذائی گروپ کی طرف سے بالترتیب 18.23 اور 18.28 پوائنٹس کی حد تک آیا جس کی بنیادی وجہ چاول، گندم کے آٹے، دالوں، دودھ، مچھلی، گڑ، مرچ سبز/خشک، ہلدی، لہسن، ادرک، پیاز، ملا ہوا مصالحہ، بیگن، ٹماٹر، لوکی وغیرہ کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔
انڈیکس میں اضافہ ایک ریاست سے دوسری ریاست میں مختلف تھا۔ زرعی مزدوروں کے معاملے میں، اس میں 20 ریاستوں میں 1 سے 29 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تمل ناڈو 1420 پوائنٹس کے ساتھ انڈیکس ٹیبل میں سر فہرست ہے جبکہ ہماچل پردیش 932 پوائنٹس کے ساتھ سب سے نیچے ہے۔
دیہی مزدوروں کے معاملے میں، اس میں 20 ریاستوں میں 9 سے 28 پوائنٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تمل ناڈو 1407 پوائنٹ کے ساتھ انڈیکس ٹیبل میں سر فہرست ہے جبکہ ہماچل پردیش 993 پوائنٹس کے ساتھ سب سے نیچے ہے۔
ریاستوں میں، زرعی مزدوروں کے لیے صارفین کی قیمت کے اشاریہ نمبروں میں سب سے زیادہ اضافہ تمل ناڈو (29 پوائنٹس) اور دیہی مزدوروں کے لیے تمل ناڈو اور کیرالہ (28 پوائنٹس) میں ہوا، بنیادی طور پر دالوں، مچھلی تازہ/خشک، مرچ سبز/خشک، ادرک، پیاز، بیگن، ٹماٹر، لوکی وغیرہ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے۔
آل انڈیا کنزیومر پرائس انڈیکس نمبر (عمومی اور گروپ وار):
گروپ
|
زرعی مزدور
|
دیہی مزدور
|
جون، 2023
|
جولائی، 2023
|
جون، 2023
|
جولائی، 2023
|
عمومی اشاریہ
|
1196
|
1215
|
1207
|
1226
|
غذا
|
1126
|
1152
|
1131
|
1158
|
پان، سپاری، وغیرہ
|
1986
|
1992
|
1996
|
2002
|
ایندھن اور روشنی
|
1304
|
1304
|
1296
|
1295
|
کپڑے، بستر اور جوتے چپل
|
1255
|
1258
|
1298
|
1302
|
متفرق
|
1264
|
1266
|
1269
|
1271
|
اگست 2023 کے مہینے کے لیے سی پی آئی – اے ایل اور آر ایل 20 ستمبر 2023 کو جاری کیے جائیں گے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
18-08-2023
U: 8556
(Release ID: 1950316)
Visitor Counter : 134