وزارت دفاع
دوسرے ایم سی اے سمندری جہاز، یارڈ 76 (ایل ایس اے ایم 8) کا میسرز سیکان انجینیئرنگ پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ، وشاکھاپٹنم میں آغاز
Posted On:
18 AUG 2023 6:16PM by PIB Delhi
کموڈور جی روی، جنگی جہاز کے پروڈکشن سپرنٹنڈنٹ (وشاکھاپٹنم) نے آج 18 اگست 23 کو گٹینا دیوی، مشرقی گوداوری، آندھرا پردیش (میسرز سیکان انجینئرنگ پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کی لانچ سائٹ) میں دوسرے میزائل کم ایمونیشن (ایم سی اے) سمندری جہاز (بارج)، یارڈ 76 (ایل ایس اے ایم 8) کو لانچ کیا۔ مقامی مینوفیکچرر کے تمام بڑے اور ذیلی آلات/ نظاموں کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا، یہ ایم سی اے بارج ملک کی وزارت دفاع کے ”میک ان انڈیا“ پہل کا قابل فخر پرچم بردار ہے۔
حکومت ہند کے ”آتم نربھر بھارت“ پہل کے مطابق، ایم ایس ایم ای، میسرز سیکان انجینئرنگ پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ، وشاکھاپٹنم کے ساتھ 08 ایکس ایم سی اے سمندری جہازوں کی تعمیر کے لیے معاہدہ کیا گیا تھا۔ یہ بارج 30 سال کی سروس مدت کے ساتھ بنایا جا رہا ہے۔ ایم سی اے بارج کی دستیابی جیٹی اور باہری بندر گاہ دونوں پر آئی این جہازوں کے لیے سامان/ گولہ بارود کی نقل و حمل، سوار ہونے اور اترنے کی سہولت فراہم کر کے آئی این کے آپریشنل وعدوں کو رفتار فراہم کرے گی۔
************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 8555
(Release ID: 1950275)
Visitor Counter : 149