امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این سی سی ایف اور نیفیڈ  20 اگست (اتوار) سے 40 روپئے فی کلو کی خردہ  قیمت پر ٹماٹر فروخت کریں گے

Posted On: 18 AUG 2023 5:41PM by PIB Delhi

صارفین کے امور کے محکمے نے این سی سی ایف اور نیفیڈ کو کو 20 اگست ، 2023 ء سے 40 روپئے فی کلو گرام کی خردہ قیمت پر ٹماٹر فروخت کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ ایسا تھوک اور خردہ بازار میں ٹماٹر کی مسلسل گرتی  ہوئی قیمتوں کے مد نظر کیا گیا ہے ۔

دلّی-این سی آر میں ٹماٹروں کی خردہ فروخت 14 جولائی، 2023 ء سے شروع ہوئی تھی۔ اب تک، دونوں ایجنسیوں کے ذریعہ 15 لاکھ کلو سے زیادہ ٹماٹر خریدے جا چکے ہیں  ، جنہیں ملک کے بڑے کھپت مراکز میں خردہ صارفین کو مسلسل  فروخت کیا جا رہا ہے۔  ان مقامات میں دلّی-این سی آر، راجستھان (جے پور، کوٹا) ، اتر پردیش (لکھنؤ، کانپور، وارانسی، پریاگ راج) اور بہار (پٹنہ، مظفر پور،آرا، بکسر) شامل ہیں۔

این سی سی ایف  اور نیفیڈ  کی طرف سے خریدے گئے ٹماٹروں کی خردہ قیمت ابتدائی طور پر 90  روپئے فی کلوگرام مقرر کی گئی تھی  ، جسے صارفین کے فائدے کو یقینی بنانے کے لیے قیمتوں میں کمی کے ساتھ لگاتار کم کیا گیا تھا۔ آخری بار  15 اگست ، 2023 ء کو  خردہ قیمت میں  کمی کی گئی تھی ، جو 50  روپئے فی کلوگرام  تھی ، جو اب 20 اگست ، 2023 ء کو مزید کم ہو کر 40  روپئے فی کلوگرام ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ محکمہ امور صارفین کی ہدایت پر این سی سی ایف اور نیفیڈ  نے آندھرا پردیش، کرناٹک اور مہاراشٹر کی منڈیوں سے ٹماٹر کی خریداری کا آغاز کیا تھا تاکہ بڑے کھپت مراکز میں بیک وقت  فروخت کیا جا سکے  ، جہاں گزشتہ ایک ماہ میں خردہ قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا  تھا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ف ا  ۔  ع ا

U.No. 8549                        


(Release ID: 1950216) Visitor Counter : 102