عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ پنشن اور پنشن یافتہ  افرادکی بہبود (ڈی او پی پی ڈبلیو) نے پنجاب نیشنل بینک کے لیے بینکرز کی آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا


پنشنرز کی 'زندگی میں آسانی' کے لیے  حکومت ہند کے اقدامات کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لیے ایک مشق

Posted On: 18 AUG 2023 5:05PM by PIB Delhi

18 اگست 2023 کو لکھنؤ میں پنشن اور پنشن یافتہ  افرادکی بہبود کے محکمے کی طرف سے سی پی سی سیز اور پنجاب نیشنل بینک میں پنشن سے متعلق کام کو سنبھالنے والی شاخوں کے افسران کے لیے بینکرز بیداری    پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

جناب وی سری نواس، سکریٹری (پی اینڈ پی ڈبلیو) اور جناب سنجیو نارائن ماتھر، ایڈیشنل سکریٹری (ڈی او پی پی ڈبلیو) کی قیادت میں ڈی او پی پی ڈبلیو کے افسران کی ایک ٹیم نے پنشن پالیسی میں اصلاحات اور پنشن کے ڈیجیٹائزیشن پر سیشن لیا، جس کا مقصد مرکزی حکومت  کی طرف سے پنشن یافتہ افراد  کے پنشن سے متعلق معاملات کے بارے میں پنجاب نیشنل بینک کےفیلڈ کے کارکنان    کو اپ ڈیٹ کرنا تھا۔ پنشنرز سے متعلق انکم ٹیکس کے معاملات کے ساتھ ساتھ سالانہ لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے ڈیجیٹل ذرائع پر خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ چیف کنٹرولر (پنشن)، سی پی اے او نے ان اسباب کو شیئر کیا جو پنشنرز کی شکایات کی وجہ ہیں اور ان اقدامات کی تجویز پیش کی جو بینک کی طرف سے ازالے کے لیے اٹھائے جا سکتے ہیں۔ پنجاب نیشنل بینک کے سینئر افسران، جناب سنجے وارشنے، چیف جنرل مینیجر، آپریشنز، ہیڈ آفس کی سربراہی میں، پنجاب نیشنل بینک کے مختلف دفاتر سے پنشن کا کام سنبھالنے والے فیلڈ کارکنان نے ورکشاپ میں شرکت کی۔

سیکرٹری (پی اینڈ پی ڈبلیو) نے پنشن یافتہ افراد کی فلاح و بہبود کے لیے محکمہ کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا اور اس بات پر زور دیا کہ پنشن کی بلا تعطل اور درست ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے شاخیں پنشنرز کے لیے ذاتی رابطے کا مقام ہونا چاہیے۔ شکایات کے فوری ازالے کی ضرورت کا بھی اعادہ کیا گیا۔ حکومت ہند کے فلاحی اقدامات  بشمول ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ کے لیے چہرے کی توثیق کرنے والی ٹیکنالوجی کا استعمال جو بینکوں کے ذریعے بڑے پیمانے پر تشہیر کی جا سکتی ہے،کے فوائد کو یقینی بنانے کے لیے فیلڈ افسران اور پنشن یافتہ افراد کی بیداری انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔۔ ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ اور چہرے کی تصدیق کی ٹیکنالوجی پنشن یافتہ افراد اور بینکوں کے لیے لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے میں ایک گیم چینجر ثابت ہوگی۔ سیکرٹری (پی اینڈ پی ڈبلیو) نے پروگرام میں شرکت کرنے والے پنجاب نیشنل بینک کے پنشنرز کو مبارکباد دی اور محکمہ کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے ان سے بات چیت کی۔

پنشن اور پنشن یافتہ افراد کی بہبود کے محکمے کے ایڈیشنل سکریٹری جناب سنجیو این ماتھر نے بتایا کہ یہ پروگرام بینکوں کے لیے بیداری پروگراموں کے سلسلے میں چھٹا پروگرام ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ ان پروگراموں کے ذریعے پنشنرز کے 'ایز آف لیونگ'  (طرززندگی کی آسانی) کو بڑھانے کا مقصد کافی حد تک حاصل ہو جائے گا۔ اس طرح کے انٹرایکٹو سیشنز محکمہ پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کو فیلڈ اہلکاروں اور پنشن یافتگان کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے، جیسا کہ ممکن ہو، پالیسی اقدامات کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ بیداری کے یہ پروگرام بینک کے اہلکاروں کے لیے صلاحیت بڑھانے کی ایک بڑی مشق کے طور پر کام کرتے ہیں۔

جناب سنجے وارشنے، چیف جنرل منیجر، ایچ او ، پنجاب نیشنل بینک نے شرکاء سے خطاب کیا اور پنشن یافتگان کی بہبود کے لیے بینک کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کا ذکر کیا۔ جناب وارشنے نے پنشن اور پنشن یافتگان کے فوائد کی بلا تعطل اور بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بینک کے عزم کا اعادہ کیا۔

پنشن یافتگان کے لیے "طرززندگی کی آسانی" کو یقینی بنانے کے لیے فعال تبدیلیاں کرنے کے لیے مختلف پالیسی امور پر بینک افسران سے تفصیلی رائے لی گئی۔   اختتامی تقریب کے دوران پنجاب نیشنل بینک کے سی پی پی سیز اور پنشن  کے معاملات دیکھنے والی شاخوں  سے تعلق رکھنے والے پروگرام میں شرکت کرنے والے 50 افسران کو  شرکت کی سند سے نوازا گیا۔

************

ش ح۔ اک    ۔ م  ص

 (U: 8541 )


(Release ID: 1950164) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Hindi , Telugu