ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بڑے بھارتی تلور(سون چڑیا) کو بچانے کی خاطر جنگلات  کے رقبے کے اثرات کے مطالعے کے لئے خصوصی مہم

Posted On: 10 AUG 2023 3:37PM by PIB Delhi

وزارت کے پاس دستیاب معلومات کے مطابق ملک میں تقریباً 150 بڑے بھارتی تلور (سون چڑیا) موجود ہیں۔

وزارت،  بڑے بھارتی تلو ر کے تحفظ اور اسے  برقرار رکھنے کی خاطر ان کے خصوصی مسکن کے فروغ کے لئے مرکز کی تعاون والی  اسکیم کے ذریعہ گجرات سمیت ریاستوں کو کمیاب پرندوں اور ان کے مسکنوں کی بحالی کے پروگرام کے تحت مالی امداد فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ وزارت نے سال 2016 میں سی اے ایم پی اے کے تحت ‘‘بڑے بھارتی تلو ر کے مسکن کے فروغ اور افزائش نسل کے ذریعہ تحفظ – ایک مربوط  طریقہ کار’’کے  موضوع پر پروگرام کے لئے 7 سال کے عرصے کے لئے 33.85کروڑ روپے کا فنڈ مختص کیا ہے۔

بڑے بھارتی تلور کے تحفظ کے مقصد سے مشترکہ طور پر کام کرنے کی خاطر وائلڈ لائف انسٹی ٹیوٹ آ ف انڈیا اور متحدہ عرب امارات کے انٹرنیشنل فنڈ فار ہوبارا کنزرویشن (آئی ایف ایچ سی) کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے ہیں۔

یہ معلومات آج  ماحولیات  ، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے راجیہ سبھا میں ایک  تحریری جواب  میں فراہم کی۔

*********

ش ح۔و ا ۔ ج

Uno8520



(Release ID: 1950051) Visitor Counter : 83


Read this release in: English , Hindi