الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت(ایم ای آئی ٹی وائی) کے سکریٹری جناب الکیش کمار شرما نے دیہی برادریوں کی برقی توانائی ضروریات کے لئے قابل تجدید توانائی سے متعلق مائکرو گرڈ پاور پلانٹ کا افتتاح کیا

Posted On: 10 AUG 2023 8:23PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) کے سکریٹری جناب الکیش کمار شرما نے  نیشنل مشن آن پاور الیکٹرانکس ٹیکنالوجی (این اے ایم پی ای ٹی)کے حصے کے طور پر سی -ڈی  اے سی ترواننت پورم کے ذریعہ تیار کئے گئے دیہی برادریوں کی برقی توانائی کی ضروریات کے لیے ہائبرڈ گرین انرجی مائیکرو گرڈ کی مقامی ٹیکنالوجی پروگرام کا آغاز کیا۔جس کا آغاز  آج ترواننت پورام کے کٹور میں واقع ہاتھیوں کی باز آبادکاری سے متعلق ایک سینٹر (ای آر سی) میں کیا گیا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، جناب الکیش کمار شرما نے کہا کہ ‘‘سی – ڈی اے سی کے ذریعہ منفرد ٹیکنالوجی کے فروغ اور اسے بروئے کار لانے کے لئے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی)کی طرف سے ترجیح دی جارہی ہے اوراس سلسلے میں مختلف  کوششیں کی جارہی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ سبز توانائی پر مبنی قابل اعتماد مائیکرو گرڈ ای آر سی میں مویشیوں سے متعلق اسپتال کے نظاموں میں خصوصی نظاموں کے لیے ایک مضبوط حل فراہم کر رہا ہے۔لہذاہمیں اپنی کوششوں کو اعلیٰ کارکردگی اور مؤثر ٹیکنالوجی نیز نظام کے فروغ کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ٹیکنالوجی کو وسیع تر تعیناتیوں کے ذریعے دور دراز کی آبادیوں تک  وسعت دی جائے گی۔

جناب الکیش کمار شرما نے کہا،‘‘محکمہ جنگلات کی طرف سے ٹیکنالوجی کے تجزیہ کے لئے جو پہل قدمی اور تعاون فراہم کیا جا رہا ہے وہ قابل ستائش ہے۔ جنگلی جانوروں کی بحالی میں بھی سبز ٹیکنالوجی کو مؤثر طریقے سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس نظام کو معاشرے میں خاص طور پر نوجوان نسل اور اسکول کے بچوں میں ایسی جدید ٹیکنالوجی کی ترسیل کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

مائیکرو گرڈ: قابل تجدید توانائی مائیکرو گرڈ ایک خودمختار، مقامی اور خود ساختہ توانائی کا نظام ہے جو قابل تجدید توانائی کے ذرائع کو اپنے بنیادی جنریشن ان پٹس کے طور پر شامل کرتا ہے۔قابل تجدید توانائی مائیکرو گرڈ کے بڑے بلڈنگ بلاکس میں مختلف اجزاء اور نظام شامل ہیں جو مقامی اور پائیدار طریقے سے توانائی پیدا کرنے، ذخیرہ کرنے، انتظام کرنے اور تقسیم کرنے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔ ایک مائیکرو گرڈ کے آپریشن کے آف گرڈ موڈ میں،یہ زیر زمین ایندھن پر انحصار کو کم کرنے اور ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کے لیے قابل تجدید توانائی کے استعمال کو ترجیح دیتے ہوئے ایک مخصوص علاقے یا کمیونٹی میں بجلی پیدا کرتاہے،اس کا ذخیرہ کرتا ہےاور اس کی تقسیم کاری کرتا ہے۔ آپریشن کے آن گرڈ موڈ میں، مائیکرو گرڈ،یوٹیلیٹی گرڈ کے ساتھ تعامل کر سکے گا اور اگر پیداوار مقامی طور پر ضرورت سے زیادہ ہو تو بجلی  کی برآمد کر سکے گا۔

ای آر سی میں لاگو کی گئی مائیکرو گرڈ اسکیم میں، سلی کان کاربائیڈ کا استعمال کرتے ہوئے ایک منفرد25 کلو واٹس پاور کنڈیشننگ یونٹ (پی سی یو) ٹیکنالوجی، ایک وائڈ بینڈ گیپ(ڈبلیو بی جی) 50 کلو ہارٹز پاور پر کام کرنے والی سیمی کنڈکٹر ڈیوائس اور 50 ہارٹز پاورکےبھاری بھرکم ٹرانسفارمر کے استعمال سے گریز کرتے ہوئے ،سسٹم کو بہت ہی کمپیکٹ بناتی ہے اوراس نے دور دراز کےمقام  میں کنٹینر پر مبنی تعیناتی کو یقینی بنایا ہے۔ مندرجہ بالا ٹیکنالوجی سی ڈی اے سی نے تیار کی ہے۔

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) کے اہلکار، ڈاکٹر اوم کرشن سنگھ، سائنسدان‘ڈی’؛اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی)؛سی اے ڈی سی ، ترواننت پورم اور محکمہ جنگلات، حکومت کیرالہ کی دیگر معززشخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

*************

ش ح۔  ش م ۔م ش

(U-8514)


(Release ID: 1950045) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi , Kannada , Malayalam