وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت سیاحت نئی دہلی میں آزادی کے امرت مہوتسو اور ایک بھارت شریسٹھ بھارت فوڈ فیسٹیول کا اہتمام کرے گی


فوڈ فیسٹیول کا انعقاد 18 سے 20 اگست 2023 تک کیا جائے گا

Posted On: 17 AUG 2023 8:31PM by PIB Delhi

سیاحت کی وزارت مختلف ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مل کر 18 سے 20 اگست 2023 تک دارالحکومت میں آزادی کے امرت مہوتسو اور ایک بھارت شریسٹھ بھارت فوڈ فیسٹیول کا اہتمام کر رہی ہے۔

  اس تہوار کا مقصد ہندوستان کے شاندار پكوانوں كا جشن منانا ہے۔ اس تقریب میں ریاستوں  کے مخصوص کھانوں کی نمائش کی جائے گی اور ہر علاقے کی  منفرد پیشکشوں کے بارے میں آگاہی دی جائے گی۔ ساتھ ہی ساتھ اتحاد کے احساس کو فروغ دیا جائے گا۔

23 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پرجوش شرکت کے ساتھ کل سے فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے، یہ میلہ نئی دہلی میں حصہ لینے والی ریاستوں کے ریاستی سدنوں/بھونوں میں منعقد کیا جائے گا۔

کچھ حصہ لینے والی ریاستوں اور مركزی خطوں میں آندھرا پردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان، بہار، اتراکھنڈ، اوڈیشہ، گجرات، آسام، میزورم، جموں و کشمیر، مغربی بنگال، پنجاب، اروناچل پردیش، تمل ناڈو، گوا، پنجاب، میگھالیہ، کرناٹک، چھتیس گڑھ، ناگالینڈ وغیرہ شامل ہیں۔  کچھ ریاستیں متعلقہ ریاستی بھون کے احاطے میں فوڈ فیسٹیول کے ساتھ  دستکاری کی نمائش کا بھی اہتمام کر رہی ہیں۔

یہ پروگرام دیکھو اپنا دیش کے تصور کو بھی فروغ دیتا ہے جو کہ وزارت کے کامیاب پروگراموں میں سے ایک رہا ہے تاکہ ملک کے شہریوں کو اپنے ملک کے چھپے ہوئے خزانوں کو تلاش کرنے کی ترغیب دی جائے۔ یہ اقدام گھریلو سیاحت كے ساتھ ہی اپنے ورثے میں فخر کے احساس کو فروغ دینے کے بڑے مقصد سے ہم آہنگ ہے۔

یہ فوڈ فیسٹیول نہ صرف ہندوستان کی بھرپور ثقافت اور ورثے کا بلکہ آزادی کا امرت مہوتسو منانے اور ایک بھارت شریسٹھ بھارت کے جذبے کو فروغ دینے كا جشن منانے سے بھی تعلق ركھتا ہے۔ سیاحت کی وزارت، ریاستی حکومتوں اور مختلف ذمہ داران کی مشترکہ کوششیں اس  تجربے کی کامیابی کو یقینی بنائیں گی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1950025) Visitor Counter : 187


Read this release in: English , Hindi , Punjabi