وزارتِ تعلیم

مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان اور محترمہ نرملا سیتا رمن نے بھبنیشور میں کووی اور دیسیا نامی کتابوں کا اجرا کیا


وزراء نے پوری کے سمندری ساحل پر ’’میری ماٹی میرا دیش‘‘ کے موضوع پر ریت آرٹ کا دورہ کیا

وزراء نے شلافلاکم وقف کیا، شجر کاری کی، 1000 طلباء کے ساتھ پنج پران کا عہد لیا

مقامی زبانوں اور بولیوں میں پرائمروں کو پیش کرنے کا قدم وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ کے وژن کو آگے بڑھائے گا: محترمہ نرملا سیتا رمن

کووی اور دیسیا نامی کتابیں اڑیسہ کے قبائلی فرقے کی مضبوط تعلیمی بنیاد کو شکل دیں گی، ثقافتی، زبانی وراثت اور شناخت کو محفوظ کریں گی اور بڑھاوا دیں گی: جناب دھرمیندر پردھان

Posted On: 17 AUG 2023 6:50PM by PIB Delhi

تعلیم اور ہنرمندی و کاروبار کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان اور مالیات و کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے بھبنیشور میں کووی اور دیسیا نامی کتابوں کا اجرا کیا۔ اس پروگرام میں حکومت ہند کی وزارت مواصلات کے محکمہ ڈاک کی طرف سے خصوصی کور بھی جاری کیا گیا ہے۔ یہ اڑیسہ سینٹرل یونیورسٹی، کوراپٹ، محکمہ ڈاک اور این سی ای آر ٹی  کے ساتھ ایک اشتراکی کوشش کی علامت ہے۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001W3SY.jpg

لانچ تقریب میں حاضرین کو خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے ذکر کیا کہ اڑیسہ کی کل آبادی کا 23 فیصد حصہ 62 سے زیادہ قبائلی برادریوں کا احاطہ کرتا ہے، اس لئے طلباء کو ان کی مقامی فطرت اور ثقافت کی بنیاد پر تصاویر، کہانیوں اور گیتوں کی مدد سے پڑھانا ضروری ہوجاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کے بولنے کی ہنرمندی، سیکھنے کے نتائج اور بنیادی ترقی میں  بہتری لانا بھی ضروری ہے۔ اس ضمن میں قومی تعلیمی تحقیقی اور تربیتی کونسل (این سی ای آر ٹی) نے پہلی بار اڑیسہ سینٹرل یونیورسٹی کے تعاون سے ان بچوں کے لئے دو بیش قیمت کتابیں ’’کووی پرائمر‘‘ اور ’’دیسیا پرائمر‘‘  تیار کی ہیں، جو اڑیسہ کے غیر منقسم ضلع کورا پٹ میں کووی اور دیسیا قبائلی زبانیں بولتے ہیں۔  انھوں نے مزید کہا کہ ان دو پرائمر سے ان بچوں کی مضبوط تعلیمی بنیاد کو نہ صرف مضبوطی حاصل ہوگی بلکہ اڑیسہ کے قبائلی فرقے کی ثقافت، زبان، ورثے اور شناخت کو محفوظ کرنے اور اسے آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر بولتے ہوئے محترمہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 ایک انتہائی ترقی پذیر پالیسی ہے۔ یہ مختلف لوگوں کے ایک ساتھ غور و خوض کرنے اور وسیع صلاح و مشورے کا نتیجہ ہے۔ این ای پی  ایک لچکدار پالیسی ہے۔ یہ کوئی ایسی چیز نہیں ہے جسے مرکز طے کرتا ہو اور تمام ریاستوں پر تھوپتا ہو۔ انھوں نے بتایا کہ یہ ایک وسیع خاکہ ہے اور ریاستوں کو اپنی ضرورتوں کے مطابق اسے اپنانے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ محترمہ سیتا رمن نے آگے کہا کہ جب کوئی اپنی مادری زبان میں سیکھتا ہے، بولتا ہے اور سوچتا ہے تو اس کے خیالات واضح ہوتے ہیں، جس کا استعمال استعمال بعد میں کیا جا سکتا ہے۔ اس لیے مادری زبان میں سیکھنا اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت تعلیم اور وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان قبائلی بچوں کی تعلیم کے لیے ہر ممکن کوششیں کر رہے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ مقامی زبانوں اور بولیوں میں پرائمر کو متعارف کرانا نہ صرف نسلی رویہ ہے بلکہ اس سے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔

ملک کے لیے قربانیاں دینے والے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک کے وزیر اعظم کی کال پر ملک گیر ’’میری ماٹی میرا دیش‘‘ مہم کے تحت وزراء نے آج کئی پروگراموں میں حصہ لیا۔

وزراء نے پوری کے سمندری ساحل پر پدم شری ایوارڈ یافتہ ریت آرٹسٹ جناب سدرشن پٹنائک کے ذریعے ’’میری ماٹی میرا دیش‘‘ پر مبنی ریت آرٹ کا دورہ کیا۔ جناب پردھان نے کہا کہ یہ فن پارہ ملک کے لیے اپنی زندگی قربان کرنے والے ’’ہیروز‘‘ کو خراج تحسین پیش کرنے کا ایک انوکھا اور قابل ستائش طریقہ ہے۔ انھوں نے اس کام میں لگے تمام فن کاروں کا شکریہ ادا کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00391CH.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002R2B6.jpg

میری ماٹی میرا دیش کے ’شلافلاکم کا وقف‘ اور ’وسودھا وندن‘ پہل کے تحت، دونوں وزراء نے طلبہ کے ساتھ مل کر شہیدوں کی یاد میں ایک ’یادگاری پٹی‘ نصب کی اور مرکزی سنسکرت یونیورسٹی کے پوری کے سداشیو کیمپس میں ایک شجر کاری پروگرام میں بھی حصہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0048IC6.jpg

مرکزی سنسکرتی یونیورسٹی میں ایک پروگرام کے دوران وزراء نے موجود عوامی اجتماع کو پنچ پران کا حلف دلایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005S0AU.jpg

وزراء نے شہیدوں اور مجاہدین آزادی کے اہل خانہ کا بھی اعزاز کیا۔ انہوں نے دہلی میں ایک ’امرت واٹیکا‘ کی تعمیر کے لیے شہید جئی راج گرو کی جائے پیدائش، پوری ضلع کے گاؤں برہرے کرشنا پور گاؤں کے گھر گھر سے ’امرت کلش‘میں مٹی اور چاول جمع کیے۔ انہوں نے شہید جئی راج گرو کے مجسمہ کی گل پوشی بھی کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006DRVP.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007J0PM.jpg

اس موقع پر بولتے ہوئے جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ جئی راج گرو کی جائے پیدائش برہرے کرشناپور اڑیسہ کی مالامال ثقافت اور تاریخی ورثے کا ثبوت ہے۔ اس گاؤں کی مٹی جئی راج گرو کی بہادری اور قربانی کی گواہ ہے، جو میری ماٹی میرا دیش مہم کو اور زیادہ موزوں بنادیتی ہے۔ آئیے ہم اپنے ان بہادر شخصیتوں کی قربانیوں کو یاد کرنے اور ان کی قربانی کا اعزاز کرنے کے لیے تاریخی طور سے اہم ایسے مقامات پر جائیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008FBZW.jpg

وزراء نے اڑیسہ کے پوری ضلع کے ایک وراثتی دست کاری گاؤں، رگھوراج پور کے کاریگروں کے ساتھ بات چیت کی۔ بات چیت کے دوران، وزیر مالیات نے ’پی ایم وشوکرما‘  اسکیم کے فوائد پر روشنی ڈالی، جس کا اعلان وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یوم آزادی 2023 کے اپنے خطاب میں کیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009GPM4.jpg

 

******

ش  ح۔ ج ق۔ م ر

U-NO. 8503

17.08.2023



(Release ID: 1949986) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Hindi , Odia , Tamil