سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فائیو(5 )جی  نیٹ ورکس پر حملوں کو روکنے کے لیے ایک سافٹ ویئر حل

Posted On: 17 AUG 2023 3:35PM by PIB Delhi

ایک نیا مقامی سافٹ ویئر ٹیکنالوجی حل اب 5جی  نیٹ ورکس میں  کبھی بھی حملے کے خطروں کا سراغ لگا سکتا ہے اور اسے روک سکتا ہے اور اس طرح نیٹ ورک کے ڈاؤن ٹائم کو کم کر سکتا ہے۔ اس سے ملک بھر میں مواصلات کو ہموار کرنے میں مدد مل سکتی ہے کیونکہ مستقبل قریب میں 5جی نیٹ ورک اس کی لائف لائن بن جائیں گے۔

5جی ٹیکنالوجی کا تقریباً 90 فیصد سافٹ ویئر میں کئی جدید ترین ٹیکنالوجیز(این ایف وی ،ایس ڈی این کنٹرول پلین/یوزر پلین سیگریگیشن) کو مربوط کرکے لاگو کیا جاتا ہے جو ٹیکنالوجی کو آسانی سے جانچنے  کو ممکن  بناتی ہے۔ لیکن اس عمل میں حملےکے حجم کا امکان کئی گنا بڑھ جاتا ہے اور دستی طور پر اس سے نمٹنا ناممکن ہے۔ جانچ کے پورے عمل کو خودکار بنانا اور مسلسل نگرانی ہی واحد دیرپا حل ہے۔

فی الحال زیادہ تر رن ٹائم کےدوران حملے  کے بعد  ہونے والے نقصان کی  پہنچان کی جاتی ہے۔ اس طرح برانڈ کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ ریکوری کی لاگت میں اضافہ ہوتا ہے۔

آئی آئی ٹی مدراس میں آئی آئی ٹی ایم پرورتک ٹیکنالوجیز فاؤنڈیشن، سینسرز ، نیٹ ورکنگ، ایکچویٹرز اور کنٹرول سسٹمز (ایس این اے سی ایس) کے لیے ایک ٹیکنالوجی انوویشن ہب، جسے نیشنل مشن آن انٹر ڈسپلنری سائبر فزیکل سسٹمز(این ایم- آئی سی پی ایس) کے تحت محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کی حمایت حاصل ہے۔ اپنے انکیوبیٹڈ اسٹارٹ اپ کے ساتھ، 5جی کور نیٹ ورک فنکشنز اور ریڈیو ایکسیس نیٹ ورک (آر اے این ) سافٹ ویئر کے لیے ایک مقامی سیکیورٹی ٹیسٹنگ حل تیار کر رہا ہے۔ یہ ٹکنالوجی فزنگ اور ٹیسٹ اوریکلز کا استعمال کرتے ہوئے خود بخود نیٹ ورک میں حملے کے وقت خرابیوں کی پہچان کرسکتا ہے۔

اس حل کو دستی طور پر آئی آئی ٹی ایم پروارتک کی 5جی سیکورٹی لیب میں تجربہ کیا گیا ہے۔ چونکہ یہ پہلے سےہیکر کے  حملوں سے بچنے میں مدد کر سکتا ہے، یہ اداروں  کو نقصان سے بچاتا ہے اور برانڈز کی ساکھ کو بھی  بچاتا ہے۔

ٹیم نے سسٹم میں خرابیوں کو تلاش کرنے کے لیے اخلاقی ہیکنگ کا استعمال کیا۔ انہوں نے نیٹ ورک میں فعالیت کے مسئلے کا تجربہ کیا، اس کے علاوہ 3  جی پی پی  کے متعین 5جی معیارات پر عمل کرتے ہوئے ٹوپولوجی، فیچر کے تعامل، اور شامل نوڈس کی تعداد پر مبنی حملے کے مختلف منظرنامےتیار کئے۔

ٹیم ملٹی وینڈر پروڈکٹس کے ساتھ انٹرآپریبلٹی اور سیکیورٹی کے مسائل کی جانچ کر رہی ہے۔ ٹیسٹ نیٹ ورک پیکٹ لیول، بائنری لیول، کوڈ لیول اور کوڈ ویلنریبلٹی اسکینرز کا استعمال کرتے ہوئے کیے جاتے ہیں۔ ان تمام طریقوں کا مجموعہ پری ایمپشن میکانزم کے ذریعے حملوں کو کم کرنے میں مدد کرے گا۔

ہیکر کے حملے کے وقت خطرات کو کم کرنے سے حملے  کی سطح کا ایریا کم ہو جائے گا، جس کے نتیجے میں مالی  ادا ئیگی میں کمی ہوگی اور 5 فائیو 5جی  نیٹ ورکس کے نیٹ ورک ڈاؤن ٹائم میں بھی کمی آئے گی جو مواصلات کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

*******

ش  ح۔ ع ح۔ ج

UNO-8485


(Release ID: 1949858) Visitor Counter : 118


Read this release in: Tamil , Hindi , Telugu , English