دیہی ترقیات کی وزارت
یوم آزادی تقریب 2023 کے خصوصی مدعوئین نے قومی راجدھانی میں تاریخی مقامات دیکھے
Posted On:
14 AUG 2023 5:54PM by PIB Delhi
نئی دلی میں لال قلعہ پر 77 ویں یوم آزادی کی تقریبات کے موقع پر اس بار ہندوستان بھر سے آئے ہوئے خصوصی مہمان بھی موجود ہوں گے۔ ان مہمانوں کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ قومی پرچم لہرائے جانے کی تقریب کو دیکھنے اور قوم کے نام ان کے خطاب کو سننے کے لیے قومی راجدھانی میں خصوصی طو رپر مدعو کیاگیا ہے۔
شہری ترقی کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ 18 ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام خطے سے امرت سروور کے 50 شرکا اور ان کی شریک حیات کو 15 اگست 2023 کو دلی کے لال قلعہ میں یوم آزادی کی تقریب 2023 میں شرکت کے لیے خصوصی مہمانوں کے طو رپر مدعو کیاگیا ہے۔ ملک میں پانی کے تحفظ کے لیے دیہی برادری کی خدمات کا اعتراف کرنے اور اُن کو اعزاز بخشنے کے لیے یہ ایک منفرد پہل ہے۔
اس گروپ میں آج نیشنل وار میموریل، پردھان منتری سنگرہالیہ اور انڈیا گیٹ دیکھا۔ یہ گروپ یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے ملک بھر کے مختلف حصوں سے مدعو کئے گئے تقریباً 1800 لوگوں کا ایک حصہ ہے۔ یہ پہل جن بھاگیداری کے حکومت کے وژن کے مطابق کی گئی ہے۔
********
ش ح ۔ ا گ ۔ع ر
U. No.8475
(Release ID: 1949803)
Visitor Counter : 160