اسٹیل کی وزارت
دیسی جنگی جہاز "وندھیاگیری" کے لیے سیل کی طرف سے مكمل طور پر 4000 ٹن خصوصی اسٹیل كی فراہمی دفاعی شعبے میں آتم نربھرتا کی علامت
فراہم کردہ اسٹیل ڈی ایم آر 249 اے گریڈ ایچ آرشیٹس اور پلیٹوں پر مشتمل ہے
Posted On:
16 AUG 2023 6:40PM by PIB Delhi
قومی دفاع کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹیڈ )سیل( نے ہندوستان کے دیسی چھٹے جنگی جہاز "وندھیاگیری" کے لیے مكمل طور پر 4000 ٹن خصوصی اسٹیل فراہم کی ہے۔ جنگی جہاز پروجیکٹ پی17 اے اقدام کا حصہ ہے جو ہندوستانی بحریہ کے ذریعہ شروع كردہ ہے۔ اسے میسرز گارڈن ریچ شپ بلڈرس اینڈ انجنءیرس لمیٹیڈ جی آر ایس ای کے ذریعہ تیار کیا جارہا ہے۔ عزت مآب صدر ہند محترمہ دروپدی مرمو 17 اگست 2023 کو اس جہاز کو پانی میں اتارنے والی ہیں۔
"وندھیاگیری" فریگیٹ کے لیے سیل کی طرف سے فراہم کردہ اسٹیل ڈی ایم آر 249 اے گریڈ ایچ آرشیٹس اور پلیٹوں پر مشتمل ہے۔ پروجیکٹ پی 17 اے کے دائرہ کار کے تحت یہ ایک اہم کوشش ہے جس میں سات جہازوں کے آغاز کا تصور کیا گیا ہے۔ "وندھیاگیری" کا آئندہ آغاز چھٹے جہاز کی کامیاب تعمیر کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس اہمیت كے حامل پروجیکٹ میں سیل کی شمولیت ہندوستان کے دفاعی شعبے میں مقامی ترقی اور جدت طرازی کو فروغ دینے کے لیے کمپنی کی ثابت قدمی کی ایك اور مثال ہے۔
یہ اہم سنگ میل آئی این ایس وکرانت کو شروع کرنے میں سیل کے قابل ذکر شراکت کے بعد طے كیا گیا ہے جو قوم کیلءے موجبِ فخر اور خوشی ہے۔ سیل نے طیارہ بردار بحری جہاز کی تعمیر کے لیے مكمل طور پر 30,000 ٹن خصوصی اسٹیل فراہم کی ہے۔
***
ش ح ۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1949737)
Visitor Counter : 121