وزارت دفاع
‘‘میری ماٹی میرا دیش’’
Posted On:
16 AUG 2023 7:02PM by PIB Delhi
آزادی کے 75 برس مکمل ہونے کے موقع پر آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم) عوامی مہم کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ حکومت ہند نے اے کے اے ایم کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے میری ماٹی میرا دیش مہم کا آغاز کیا ہے۔ 9 سے 15 اگست تک دہلی اور اس کے اطراف میں مختلف ایئر فورس اسٹیشنوں میں اس موضوع کے تعلق سے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔ ان تمام اسٹیشنوں میں دیسی اقسام کے 75 پودے لگا کر امرت واٹکا تیار کی گئی اور وہاں موجود تمام لوگوں نے ‘‘ وسودھا وَن دَھن، پنچ پرن’’ عہد لیا۔
ارجن گڑھ ایئر فورس اسٹیشن میں بابا منگل داس پارک، آیا نگر میں امرت واٹکا تیار کی گئی۔ جناب وید پال، کونسلر اور نگر ادھیکش نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے اسٹیشن حکام کی مدد کی۔
ایئر فور س اسٹیشن ہنڈن کے نزدیک ایک گاؤں بووا پور میں امرت سروور کے اطراف امرت واٹکا بنائی گئی۔ جناب پربھات کمار، جوائنٹ ڈائرکٹر نہرو یووا کیندر سنگٹھن نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے متعلقہ افسران کے ساتھ تعاون کیا۔
ایئر فورس اسٹیشن پالم میں یہ پروگرام اسٹیشن کے نزدیک انڈین کورین فرینڈ شپ پارک میں ہوا۔ یہ پروگرام جناب سنیل کٹاریا، دہلی کنٹونمنٹ بورڈ کے تعاون سے ہوا۔ 15 اگست 2023 کو ‘‘ویروں کا وندن’’ کے حصے کے طور پر ہمارے ملک کے مجاہدین آزادی کی عزت افزائی کی گئی۔ تینوں افواج سنٹرل اور اسٹیٹ پولیس کے سبکدوش اہلکاروں کی عزت افزائی کی گئی۔
متعلقہ اسٹیشنوں کے اہلکاروں اور عملے ، اسکولی بچوں، مقامی لوگوں اور پنچایتوں کی شمولیت سے یہ پروگرام انتہائی کامیاب رہا۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1949698)
Visitor Counter : 117