وزارت آیوش

گجرات کے گاندھی نگر میں روایتی ادویات پر پہلی بار صحت كی عالمی تنظیم کا عالمی سربراہی اجلاس منعقد ہوگا


سترہ ((17 اور 18 اگست کو روایتی ادویات کے حوالے سے سب سے بڑی بین الاقوامی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا

پچھلے 9 برسوں میں، ہندوستان نے روایتی ادویات کے میدان میں 8 گنا ترقی کی ہے: مرکزی آیوش سکریٹری

Posted On: 16 AUG 2023 6:14PM by PIB Delhi

آیوش کی وزارت اور صحت كی عالمی تنظیم،ڈبلیو ایچ او 17 اور 18 اگست 2023 کو گجرات كے گاندھی نگر میں روایتی ادویات پر دو روزہ  عالمی سربراہی اجلاس کا انعقاد کر رہی ہے۔ آیوش کی وزارت کے سکریٹری راجیش کوٹیچا نے آج گجرات كے گاندھی نگر میں روایتی ادویات پر پہلی عالمی سربراہی اجلاس سے قبل نامہ نگاروں کو آگاہی دی۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری جناب لوو اگروال نے بھی میڈیا سے خطاب کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZQQI.jpg

مرکزی آیوش سکریٹری نے اس بات كو اجاگر كیا  کہ گجرات كے جام نگر میں روایتی ادویات کا عالمی مرکز جو ڈبلیو ایچ او کے ذریعے قائم کیا گیا ہے ترقی پذیر ملک میں اپنی نوعیت  کا پہلا مرکز ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ڈبلیو ایچ او 17 اور 18 اگست 2023 کو گاندھی نگر میں روایتی ادویات پر عالمی ثوٹی كانفرنس منعقد کرے گی، جس کی میزبانی آیوش کی وزارت کرے گی۔ اس كانفرنس میں صحت کے اہم چیلنجوں سے نمٹنے اور عالمی صحت اور پائیدار ترقی میں پیش رفت کو آگے بڑھانے میں روایتی، اضافی اور مربوط ادویات کے کردار کو تلاش كیا جاءے گا۔

آیوش میں مجموعی صحت کی دیکھ بھال پر ایک سوال کے جواب میں وید کوٹیچا نے کہا کہ روایتی ادویات کے نظام پر کام متعدد پلیٹ فارموں پر متعدد سمتوں میں جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی دھارے میں صحت کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ آج آیوش کے میدان میں کینسر، ٹی بی، متعدی امراض اور خواتین اور بچوں کی صحت سے متعلق سائنسی نقطہ نظر سے نمٹنے کے لیے مبنی بر ثبوت تحقیق کی جا رہی ہے۔

میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے وید کوٹیچا نے کہا كہ روایتی ادویات کے میدان میں ہندوستان کی قیادت کو ظاہر کرنے کا جی 20  ایک منفرد موقع فراہم كرتا ہے۔ پچھلے 9 برسوں میں ہندوستان نے روایتی ادویات کے میدان میں آٹھ گنا ترقی کی ہے۔ سال کے آخر تک آیوش پر مبنی 12,500 سے زیادہ صحت اور تندرستی کے مراکز پورے ملک میں کام کر رہے ہوں گے جن میں سے 8,500 پہلے سے موجود ہیں۔

بات چیت کے دوران وید کوٹیچا نے یہ بھی بتایا کیا کہ آیوش ویزا سے ہندوستانی روایتی ادویات کے نظام تک عالمی رسائی آسان بنے گی اور جامع صحت کی دیکھ بھال کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سربراہی اجلاس کی سب سے قابل ذکر خصوصیات میں سے ایک آیوش ایگزیبیشن زون ہے۔ یہ ایک ایسی کشش ہے جس کو فراموش نہیں  جانا چاہیے۔ یہ جدید اور انٹرایکٹو کیوسک کے ساتھ ایک عمیق تجربہ ہوگا۔

پریس بریفنگ کے دوران سیکرٹری آیوش نے روایتی ادویات پر سب سے بڑے بین الاقوامی پروگرام کی میزبانی میں ہندوستان كی حکومت اور ڈبلیو ایچ او کے درمیان تعاون کی ستاءش کی۔ انہوں نے ڈبلیو ایچ او گلوبل سینٹر فار ٹریڈیشنل میڈیسن کی اہمیت كو اجاگر كیا جس کا افتتاح 2022 میں کسی بھی ترقی پذیر ملک میں اقوام متحدہ کی پہلی اور سب سے بڑی روایتی ادویات کی چوکی کے طور پر کیا گیا تھا۔

دو روزہ تقریب میں 30 ممالک کے وزرائے صحت شرکت کریں گے۔ امید كی جاتی ہے كہ یہ اپنی نوعیت کے سب سے بڑے اجتماعات میں سے ایک ہو گی جس میں 90 سے زائد ممالک کے شرکاء، اکیڈمی کے معزز اراکین، حکومتی نمائندے اور روایتی ادویات کے شعبے سے تعلق رکھنے والے نمایاں نماءندگان شامل ہوں گے۔

جناب لوو اگروال نے صحت کی دیکھ بھال کے ہندوستان کے شعبے اور اس کی ترقی کے ساتھ ساتھ اسے درپیش چیلنجوں اور اس کی موجودہ ترجیحات کا ایک جائزہ پیش کیا۔ ہندوستان کے پاس جی 20 كی صدارت كے پیش نظر انہوں نے صحت کی دیکھ بھال میں قوم کی طاقت کو اجاگر کیا اور عالمی صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں اپنے تعاون کو زیادہ سے زیادہ کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کی کوششوں پر زور دیا۔

جناب لوو اگروال نے دنیا کو صحتمند ركھنے میں ہندوستان کے تعاون کی تعریف کی۔ انہوں نے بہت سے یوگا مراکز کی طرف توجہ دلائی جو دنیا کے دور دراز علاقوں میں صحت کی دیکھ بھال کو بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کا نقطہ نظر یہ ہے كہ جدید اور آیوش ادویات کے ذریعے مجموعی صحت کی دیکھ بھال كی جاءے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1949665) Visitor Counter : 110