وزارت خزانہ

کابینہ نے ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان مجاز اقتصادی آپریٹرز کے باہمی شناخت کے بندوبست کو منظوری دی

Posted On: 16 AUG 2023 4:31PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ نے سنٹرل بورڈ آف اِن  ڈائریکٹ  ٹیکسز اینڈ کسٹمز (سی بی آئی سی)، حکومت ہند کے محکمہ محصولات و محکمہ داخلہ اور آسٹریلیائی حکومت کے آسٹریلین بارڈر فورس پر محیط محکمہ داخلہ کے درمیان باہمی شناختی بندوبست (ایم آر اے) پر دستخط اور توثیق کو منظوری دی۔  

اس بندوبست  کا مقصد درآمد کنندہ ملک کے کسٹمز حکام کی طرف سے سامان کے کلیئرنس میں دستخط کنندگان کے تسلیم شدہ اور قابل اعتماد برآمد کنندگان کو باہمی فوائد فراہم کرنا ہے۔ مجاز اقتصادی آپریٹرز کی باہمی شناخت عالمی کسٹمز آرگنائزیشن کے سیف فریم ورک آف اسٹینڈرڈز کا ایک کلیدی عنصر ہے تاکہ عالمی تجارت کو محفوظ بنایا جا سکے  اور اس کے لئے  سہولت فراہم کی جاسکے تاکہ سپلائی چینز کی اینڈ ٹو اینڈ سیکیورٹی کو مضبوط کیا جا سکے اور عالمی سطح پر تجارت کو اعلیٰ سہولت فراہم کی جا سکے۔ اس بندوبست سے آسٹریلیا کو برآمدات کرنے والے ہمارے برآمد کنندگان کو فائدہ پہنچے گا اور اس طرح دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ ملے گا۔

آسٹریلیا میں آسٹریلین ٹرسٹڈ ٹریڈر پروگرام اور ہندوستان میں آتھارائزڈ  اکونامک  آپریٹر پروگرام کی باہمی شناخت دونوں ممالک کے مجاز نمائندوں کے دستخط کی تاریخ سے نافذ ہو جائے گی۔ مجوزہ باہمی شناختی  بندوبست  کے متن کو دونوں ممالک کی کسٹمز انتظامیہ کی رضامندی سے حتمی شکل دی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م م ۔ن ا۔

U-8444



(Release ID: 1949465) Visitor Counter : 76