نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
حکومت سرحدی گاوؤں کی مجموعی ترقی کے تئیں عہد بستہ ہے: جناب انوراگ ٹھاکر
اطلاعات ونشریات اور کھیل کود نیز نوجوانوں کے امور کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے درخشاں گاؤں پروگرام کےدائرے کے تحت آنے والے گاوؤں کے سرپنچوں کے ساتھ باہمی تبادلۂ خیال کی ایک نشست منعقد کی
Posted On:
15 AUG 2023 9:49PM by PIB Delhi
اطلاعات ونشریات اور کھیل کود نیز نوجوانوں کے امور کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج نئی دہلی میں جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں درخشاں گاوؤں پروگرام کے تحت آنے والے سرحدی گاوؤں کے 200 سے زیادہ سرپنچوں اور ان کی شریک حیات کے ساتھ ایک پروگرام منعقد کیا۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب ٹھاکر نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندرمودی کی قیادت میں مرکزی حکومت ، درخشاں گاؤں پروگرام کے تحت سرحدی گاوؤں کی مجموعی ترقی کے تئیں عہد بستہ ہے اور یہ کہ عوامی فلاح وبہبود سے متعلق اسکیمیں شمال مشرق سے لے کر لیہہ لداخ تک اور سرحدی ریاستوں کے دوسرے حصے کے سرحدی گاوؤں کے دوردراز کے مقام تک پہنچیں گی۔جناب ٹھاکر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سڑکیں، ٹیلی مواصلات اور سیاحت، سرحدی گاوؤں کی شہ رگ ہیں اور حکومت درخشاں گاوؤں پروگرام کے تحت ان خدمات میں اضافہ کرنے کے تئیں پرعزم ہے۔
اس موقع پر موجود بعض اہم شخصیات میں بارڈرمنیجمنٹ، ایم ایچ اے کے سکریٹری جناب اٹل ڈلو، نوجوانوں کے امور اور کھیل وکود کی وزارت کی سکریٹری محترمہ میتاراجیولوچن، بھارت-تبت سرحدی پولیس کے ڈائریکٹرجنرل جناب آشیش دیال سنگھ اور نوجوانوں کے امور اورکھیل وکود کی وزارت کے سینئرعہدیداران شامل تھے۔ حکومت ہند ملک کے کلیدی لحاظ سے اہم سرحدی علاقوں کی ترقی کو ترجیح دے رہی ہے۔
درخشاں گاوؤں پروگرام (وی وی پی) کو مرکز کی سرپرستی والی ایک اسکیم کے طورپر شروع کیا گیا تھا۔ اس اسکیم کےتحت اروناچل پردیش، سکم، اتراکھنڈ، مرکز کے زیرانتظام علاقےلداخ اور ہماچل پردیش کے 19 اضلاع سے ملحقہ 46 بلاکس میں نشان زد گاوؤں کی جامع ترقی شامل ہیں۔
جناب ٹھاکر نے رائے زنی کی کہ ان سرحدی گاوؤں کو جنہیں کبھی بھارت کے آخری گاؤں کہاجاتا تھا، اب بھارت کے عزت مآب وزیراعظم جناب نریندرمودی کے ذریعےان گاوؤں کو ’’پہلے گاوؤں‘‘کی اصطلاح دی گئی ہے۔ان گاوؤں کا 17 سے زیادہ وزیروں نے دورہ کیا ہے اور یہاں رات بھر قیام کیا ہے۔عزت مآب وزیراعظم کی بصیرت افروز قیادت کے تحت، حکومت خواتین اور نوجوانوں کے تفویض اختیارات، پورے سال کھلی رہنے والی سڑکوں کے ساتھ کنکٹی ویٹی، پینے کے صاف پانی کا بندوبست،شمسی اور ہواسے تیار کی جانے والی توانائی پر مرکوز 24 گھنٹے بجلی کی سپلائی، موبائل اور انٹرنیٹ کنکٹی ویٹی، سیاحتی مراکز، کثیر مقاصدی مراکز اور صحت وتندرستی کے مراکز پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے سرکاری پروگراموں تک رسائی کے لیے کوششوں کو یقینی بنارہی ہے۔
بارڈر مینجمنٹ کے سکریٹری جناب اٹل ڈلو نے کہا کہ حکومت سرحدی گاوؤں کی مجموعی ترقی کو یقینی بنانے کی غرض سے پوری طرح معاونت کررہی ہے۔اس موقع پر نوجوانوں کے امور اور کھیل وکود کی وزارت کی سکریٹری محترمہ میتا راجیو لوچن نے کلیدی خطاب کیا۔نہرویووا کیندروں (این وائی کے)اور نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) کے کردار کی نگرانی کرتے ہوئے انہوں نے گاوؤں کے سرپنچوں سے اپیل کی کہ وہ رضاکاروں کے ساتھ قریبی تال میل کے ساتھ کام کریں۔
اس کے علاوہ آئی ٹی بی پی کے ڈائریکٹر جنرل جناب آشیش دیال سنگھ نے کہا ک آئی ٹی بی پی خلوص دل سے درخشاں گاوؤں کے افراد کی خواہشات اور امنگوں میں معاونت کررہی ہے۔
اروناچل پردیش،اتراکھنڈ، سکم، مرکز کے زیرانتظام علاقے لداخ اور ہماچل پردیش سے آئے 200 سے زیادہ سرپنچوں/ گرام پردھانوں نے اس پروگرام میں شرکت کی۔ہر ریاست کے ایک سرپنچ نے درخشاں گاوؤں پروگرام کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔گناتھانگ (گنگ ٹوک)، سکم کی سرپنچ محترم پیما شیرپا، شایوتوتھ (توانگ)، اروناچل پردیش کی سرپنچ محترمہ پھرپازومبا، ڈربک بلاک (چنگ ٹھانگ)، مرکز کے زیرانتظام علاقہ لداخ کے سرپنچ جناب کون چوکلی نامگیال، مانا گاؤں، اتراکھنڈ کے سرپنچ جناب پتامبر مولفا، بتسری ، تحصیل سانگلہ، ہماچل پردیش کے سرپنچ جناب پردیپ کمار نے حکومت کی پہل قدمی درخشاں گاوؤں پروگرام کی ستائش کی اور امید ظاہر کی کہ اس پروگرام کی بدولت ان سرحدی گاوؤں میں ایک نئی صبح کا آغاز ہوگا۔انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ ایک مرتبہ یہ پروگرام پوری طرح نافذ ہوجانے کے بعد، ان گاوؤں سے ہجرت کرکے گئے لوگ واپس لوٹنے لگیں گے۔درخشاں گاوؤں پروگرام کو 15 فروری 2023 میں منظوری دی گئی تھی۔اس کے لیے مالی سال 23-2022 سے لے کر 26-2025 تک کی مدت کے لیے مرکز نے 4 ہزار 800 کروڑ روپے کا تعاون کیا ہے، جس میں خاص طور پر سڑک روابط یعنی روڈکنکٹی ویٹی کے لیے مخصوص 2500 کروڑ روپے شامل ہیں۔
******
ش ح ۔ ع م۔ ج ا
U. No.8408
(Release ID: 1949266)
Visitor Counter : 122