مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
وزیراعظم جناب نریندر مودی کے 77ویں یوم آزادی کے خطاب سےٹیلی کام سیکٹر میں ہندستان کے بڑے اقدامات کے بارے میں جھلکیاں
Posted On:
15 AUG 2023 11:53AM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 77ویں یوم آزادی کے یادگار موقع پر نئی دہلی میں لال قلعہ کی فصیل سے قوم کو جو خطاب کیا اس میں ہندستان کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانے کی ٹکنالوجی کے منظر نامے اور اس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ملک کے قابل ذکر اقدامات پر بھی روشنی ڈالی گئی ۔
- اپنے خطاب میں وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہندستان کے ڈیجیٹل منظر نامے میں آنے والی قابل ذکر تبدیلی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ملک کے دور دراز کونوں تک انٹرنیٹ کنیکٹی ویٹی پہنچانے کے لئے کئے گئے تیز رفتار اقدامات کا ذکر کیا اور بتایا کہ انٹرنیٹ ہر گاؤں میں پہنچ رہا ہے جس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ڈیجیٹل انقلاب کا فائدہ ہر شہری تک پہنچے۔
- وزیراعظم نے بتایا کہ ایک وقت وہ تھا جب2014 سے قبل انٹرنیٹ ڈاٹا کی ٹیرف شرح بہت مہنگی تھی ۔ اس کا مقابلہ آج کی شرحوں سے کیجئے جبکہ ہندستان دنیا کی سب سے سستی انٹرنیٹ ڈاٹا شرح فراہم کرانے کا دعوے دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاگت میں آنے والی اس کمی سے ملک کے ہر خاندان کی کافی بچت ہوئی ہے۔
- جناب نریندر مودی نے 5جی شروع کرنے کے سلسلہ میں ملک کی تیز رفتار ترقی کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ 5جی کو نافذ کرنے کا کام نہایت تیز رفتار سے کیا گیا ہےاور اس میں 700 سے زیادہ اضلاع کا احاطہ کیا جاچکا ہے۔
- اس کے علاوہ وزیراعظم نے 6جی ٹکنالوجی کی طرف پیش قدمی کے شاندار مقصد کا خاکہ بھی پیش کیا اور اس پہل کو آگے بڑھانے کے لئے ایک وقف شدہ ٹاسک فورس کی تشکیل کا ذکر بھی کیا۔
پس منظر:
- 5جی خدمات کا دنیا میں سب سے تیز نفاذ ۔5 جی خدمات 700 سے زیادہ اضلاع میں دستیاب ہیں۔ سال 2014 سے 500 بی ٹی ایس (3جی/4جی) یومیہ لگائے گئے جبکہ 5 جی سائٹ لگائے جانے کی شرح ایک ہزار سائٹ یومیہ ہے۔
- تیز رفتار براڈ بینڈ خدمات فراہم کرانے کے لئے جدید ترین ٹکنالوجی 5 جی نیٹ ورک پہلے سے بہت تیز رفتار سے نافذ کئے گئے ہیں۔
- 6 جی اسٹینڈرڈ تک پہنچنے کے لئے پہل کی گئی ہے۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بھارت6جی ویژن دستاوزیزلانچ کیا ،ٹیلی کام کے محکمے(ڈی او ٹی)نے بھارت 6جی ایلائنس نامی ایک ٹاسک فورس کی تشکیل کی۔
- ہندستان نے 4 جی کے معاملے میں دنیا کی تقلید کی،5 جی کے معاملے میں دنیا کے ساتھ ساتھ چلا اور اب 6جی کے معاملے میں دنیا کی قیادت کرنے کا ہدف ہے۔
- موبائل ڈایٹا کا ٹیرف 269 روپے فی جی بی(2014) سے گھٹ کر 10.1روپے فی جی بی (2023) ہوگیا ہے۔ موبائل خدمات کے ٹیرف میں بھی زبردست کمی آئی ہے۔
- ہندستان کا تیسرا سب سے کم شرح والا ڈاٹا ٹیرف (فی جی بی) ہے۔
- شمال مشرقی خطے سرحدی علاقوں ،بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثر ہ علاقوں ، خواہش مند اضلاع دیگر دور دراز علاقوں کے لئے معیاری ٹیلی کام کنیکٹی ویٹی اور ہمارے جزائر میں بنیادی ڈھانچہ فراہم کرانے کے لئے خصوصی کوششیں کی گئی ہیں۔
- سمندر کے نیچے کیبل کی بنیاد پر چنئی –انڈومان اور نکوبار (سی اے این آئی)پروجیکٹ 1224 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا اور وزیراعظم جناب نریند رمودی نے 10 اگست 2020 کو اسے قوم کے نام وقف کیا۔
- انڈومان اور نکوبار جزائر میں ٹیلی کام نیٹ ورک میں مزید اضافہ کیا گیا جس میں سٹیلائٹ بینڈ وڈتھ میں اضافہ کے ذریعہ کیا جانے والا اضافہ شامل ہے۔
- کوچی ، لکشدیپ جزائر سمندر کے نیچے او ایف سی لنک بچھانے کا کام 1072 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا اور جانچ کے مقصد سے ٹرائل ٹریفک شروع کیا گیا۔ مکمل ہونے پر یہ کوچی اور 11 جزائر کے درمیان 100 جی بی پی ایس فراہم کرائے گا۔
- ملک بھر کے محروم گاؤں میں 4جی موبائل سروس کی تکمیل کا نفاذ 26316 کروڑ روپے کی مجموعی لاگت سے کیا گیا۔
- یہ پروجیکٹ دوردراز اور دشوار گذارعلاقوں کے24680 محروم گاؤں میں 4جی موبائل خدمات فراہم کرائے گا۔
**********
ش ح۔ا گ ۔ ج
Uno8373
(Release ID: 1948843)
Visitor Counter : 110