زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
جشن آزادی 2023 کے خصوصی مدعوین نے قومی دارالحکومت میں تاریخی مقامات کا دورہ کیا
Posted On:
14 AUG 2023 5:06PM by PIB Delhi
ہندوستان کی77ویں یوم آزادی کے موقع پر، قوم، ہندوستان بھر سے خصوصی مہمانوں کی موجودگی میں، نئی دہلی کے تاریخی لال قلعہ سے تقریبات کا مشاہدہ کرے گی۔ ان مہمانوں کو خاص طور پر راجدھانی میں مدعو کیا گیا ہے تاکہ وہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ قومی پرچم لہرانے کا مشاہدہ کریں اور وہ سے جو خطاب کریں گے اُسے سنیں۔
یوم آزادی کے موقع پر،ایف پی او کسان خاندانوں اور پی ایم کسان کے استفادہ کنندگان، جن کو ’’جن بھاگداری پرتھمکتا ہماری‘‘ کے تحت مدعو کیا گیا ہے، نےآزادی کے لیے اپنی عظیم قربانی دینے والے شہیدوں کی یاد میں بنائے گئے قومی شہدا کی یادگار کا دورہ کیا۔
حکومت ہندوستان کی زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کو یہ اعلان کرتے ہوئے مسرت ہو رہی ہے کہ 15 اگست 2023 کو لال قلعہ دہلی میں یوم آزادی کی تقریب 2023 کا مشاہدہ کرنے کے لیے 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ایک علاقے سے 510 کسان پیدا کرنے والی تنظیموں کو خصوصی مہمان کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ پی ایم کسان سے استفادہ کرنے والے50 افراد کے مع اہلیہ کے ایک اور گروپ کو، 19 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام 2علاقوں سے بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے۔ یہ ملک کی غذائی تحفظ میں کسانوں کے تعاون کو عزت دینے اور تسلیم کرنے کا ایک منفرد اقدام ہے۔
گروپ نے آج قومی جنگی یادگار، پردھان منتری سنگھراہلیہ اور انڈیا گیٹ کا بھی دورہ کیا۔ یہ گروپ تقریباً 1800 لوگوں کا حصہ ہے جنہیں ملک بھر کے مختلف شعبوں سے یوم آزادی کی تقریبات کا حصہ بننے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ یہ پہل حکومت کے ’جن بھاگداری‘ کے وژن کے مطابق کی گئی ہے۔
*************
( ش ح ۔اع ۔ را)
U.No. 8350
(Release ID: 1948633)
Visitor Counter : 171