صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ملک بھر سے 50 نرسوں کو خصوصی مہمانوں کے طور پر، لال قلعہ کی فصیل سے یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا


کووڈ کے دوران ہماری کوششوں کے اعتراف میں، یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کے لیے ہمیں مدعو کرنے کے لیے، پوری نرسنگ کمیونٹی کی جانب سے، میں اپنے دل کی گہرائیوں سے وزیر اعظم اور حکومت ہند کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں: محترمہ انیتا تومر، نرسنگ آفیسر

کووِڈ کے دوران ہماری کوششوں اور لگن کو تسلیم کرنے پر، میں حکومت کے تئیں اظہارِتہنیت  کرتی ہوں۔ میں نرسوں کے حامی رویے کے لیے بھی حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جو اس نے مختلف ترقیاتی اسکیموں کے ذریعے ظاہر کیا ہے: محترمہ وندنا کوشک، نرسنگ آفیسر

Posted On: 14 AUG 2023 3:52PM by PIB Delhi

لال قلعہ کی فصیل سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے یوم آزادی کے خطاب کو سننے کے لیے، ملک بھر سے 50 نرسوں کے ساتھ ان کے خاندان کے افراد کو خصوصی مہمانوں کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ وہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والےاُن 1800 خصوصی مہمانوں میں شامل ہوں گے، جن میں متحرک گاؤں کے سرپنچوں، اساتذہ، کسانوں اور ماہی گیروں کو شامل کیا گیا ہے، جنہیں 15 اگست 2023 کو تاریخی یادگار میں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

 

ہندوستان بھر سے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو مدعو کرنے اور تقریبات کا حصہ بننے کی پہل، حکومت نے ’جن بھاگداری‘ کے اپنے وژن کے مطابق کی ہے۔

نرسنگ کمیونٹی کے اراکین نے مرکزی حکومت کے اس اقدام کی ستائش کی ہے۔ دہلی کے قومی راجدھانی خطے کی نرسنگ آفیسرانیتا تومرنے کہا کہ ’’کووڈ کے دوران ہماری کوششوں کے اعتراف میں نئی دہلی میں، یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کے لیے ہمیں مدعو کرنے کے لیے، میں پوری نرسنگ کمیونٹی کی جانب سے، دل کی گہرائیوں سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی اور حکومت ہند کاشکریہ ادا کرنا چاہوں گی‘‘۔

 صفدرجنگ اسپتال کی نرسنگ آفیسر وندنا کوشک نے کہا ’’میں، کووِڈ کے دوران اپنی کوششوں اور لگن کو تسلیم کرنے پر، حکومت کے تئیں اپنے تہنیت کا اظہار کرتی ہوں۔ میں حکومت کے نرسوں کے حامی رویے کے لیے بھی شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جو اس نے مختلف ترقیاتی اسکیموں کے ذریعے ظاہر کیا ہے‘‘۔

*************

( ش ح ۔اع  ۔  را) 

U.No. 8341



(Release ID: 1948628) Visitor Counter : 88


Read this release in: Urdu , English , Hindi , Tamil