صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

، جن میں متحرک گاؤں کے سرپنچوں، اساتذہ، کسانوں اور ماہی گیروں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 1800 خصوصی مہمانوں کو نئی دہلی میں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے


ملک بھر سے 50 نرسوں کو تاریخی لال قلعہ سے خصوصی مہمانوں کے طور پر یوم آزادی کی تقریبات دیکھنے کے لیے مدعو کیا گیا

میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی اور حکومت ہند کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے ہمیں نئی دہلی میں یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔ یہ کووڈ کے دوران ہماری کاوشوں کا اعتراف ہے: محترمہ انیتا تومر

میں کووِڈ کے دوران، ہماری کوششوں اور لگن کو تسلیم کرنے پر حکومت کے تئیں اپنے تہنیت کا اظہار کرتی ہوں۔ میں حکومت کے نرسوں کے حامی رویے کے لیے بھی شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جو اس نے مختلف ترقیاتی اسکیموں کے ذریعے ظاہر کیا ہے: محترمہ وندنا کوشک

Posted On: 14 AUG 2023 3:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی میں یوم آزادی کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، ملک بھر سے 50 نرسوں کو ان کے خاندان کے افراد کے ساتھ خصوصی مہمانوں کے طور پر مدعو کیا گیا ہے تاکہ وہ لال قلعہ کی فصیل سے ہونے والی تقریبات کا مشاہدہ کریں اور اس میں شرکت کریں۔ یہ خصوصی مہمان مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 1800 خصوصی مہمانوں کا حصہ ہوں گے، جن میں 660 سے زیادہ متحرک گاؤں کے 400 سے زیادہ سرپنچ شامل ہیں۔ ان میں، فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن اسکیم کے 250 ممبران؛ پردھان منتری کسان سمان ندھی اسکیم اور پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا کے 50 شرکاء، نئی پارلیمنٹ کی عمارت سمیت سنٹرل وسٹا پروجیکٹ کے 50 شرم یوگی (تعمیراتی کارکن)؛ 50 کھادی ورکرز، سرحدی سڑکوں کی تعمیرمیں ملوث کارکن، امرت سروور کے کارکنان اور ہر گھر جل یوجنا کے ساتھ ساتھ 50 پرائمری اسکول کے اساتذہ، 50نرسیں اور50 ماہی گیر شامل ہیں۔

ہندوستان بھر سے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو مدعو کرنے اور تقریبات کا حصہ بننے کی پہل ،حکومت نے ’جن بھاگداری‘ کے اپنے وژن کے مطابق کی ہے۔

نرسنگ کمیونٹی کے اراکین نے مرکزی حکومت کے اس اقدام کی ستائش کی ہے۔ مدعو نرسوں میں سے ایک انیتا تومر نے کہا، ’’میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی اور حکومت ہند کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جنہوں نے ہمیں نئی دلّی میں یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔ یہ کووڈ کے دوران ہماری کوششوں کا اعتراف ہے‘‘۔

ایک خصوصی مدعو نرس وندنا کوشک نے مزید کہا، ’’میں کووڈ کے دوران ہماری کوششوں اور لگن کو تسلیم کرنے کے لیے ،حکومت کے تئیں اپنے تزک و احتشام کا اظہار کرتی ہوں۔ میں حکومت کے نرسوں کے حامی رویے کے لیے بھی شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جو اس نے مختلف ترقیاتی اسکیموں کے ذریعے ظاہر کیا ہے‘‘۔

*************

( ش ح ۔اع ۔ را)

U.No. 8351


(Release ID: 1948627) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Urdu , Hindi , Tamil