خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امرت جنریشن پروگرام کے ایک حصے کے طور پر منتخب کئے گئے اسکولی بچوں کے گروپ نے وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی


وزیر اعظم نے ہم وطن ہندوستانیوں کے لئے مزید کام کرنے اور ووکل فار لوکل پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک روشن مستقبل کی تشکیل کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کی؛ وزیر اعظم نے ان سے کہا کہ وہ پانی کے تحفظ کی کوششوں کی اہمیت پر روشنی ڈالنے کے لئے 15 اگست کو امرت سرووروں کا دورہ کریں

Posted On: 11 AUG 2023 10:13PM by PIB Delhi

16 سے 18 سال تک کی عمر کے اسکولی بچوں کے ایک گروپ کوآج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔اس گروپ کے بچوں کو خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت اور میٹا کے درمیان تعاون سے چلائے جانے والے امرت جنریشن پروگرام کے ایک حصے کے طور پر منتخب کیا گیاتھا۔

ہندوستان بھر کے مختلف حصوں سے آنے والے یہ طلبا 36 طلبا کے ایک گروپ کا حصہ ہیں۔ انہوں نے ہندوستان اور اس کے مستقبل کے بارے میں اپنے وژن کا اظہار کیا اور یہ بتایا کہ وہ اپنے ملک اور ملک کے عوام کو کیسا بنانے کی امید کرتے ہیں۔انہوں نے اپنے خیالات سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو آگاہ کیا۔وزیر اعظم نے اس بات کے لئے ان کی حوصلا افزائی کی کہ وہ اپنے ہم وطن ہندوستانیوں کے لئے مزید کام کریں اور ‘ووکل فار لوکل ’پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک روشن مستقبل کی تشکیل کریں۔انہوں نے طلبا سے کہا کہ وہ ہندوستان میں پانی کے تحفظ کی کوششوں کی اہمیت پر روشنی ڈالنے کے لئے ملک کی وراثت کے تحفظ میں اپنے رول پر زور دیتے ہوئے 15 اگست کو اپنے علاقوں میں امرت سرووروں کا دورہ کریں۔

 


 

*************

ش ح۔ ا گ۔م ش

(U-8334)


(Release ID: 1948504)
Read this release in: English , Hindi , Bengali