وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سابقہ فوجیوں اور ان کے کنبوں کی بہبود سے متعلق مختلف اسکیموں کو دی جانے والی مالی مدد میں خاطر خواہ اضافہ ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے تجویز کو منظوری دی

Posted On: 11 AUG 2023 4:49PM by PIB Delhi

سابقہ فوجیوں اور ان کے کنبوں کی مدد کے نظام کو مضبوط تر بنانے کے مقصدسے وزیر دفاع راج ناتھ نے 11 اگست 2023 کو ایسی مختلف اسکیموں کی مالی مدد میں خاطر خواہ اضافے کو منظوری دی ہے ،جن کا مقصد ان لوگوں کو فائدہ پہنچانا ہے ، جنہوں نے ملک کے لئے خدمات انجام دیتے ہوئے اپنی زندگیوں کو وقف کردیا۔ مالی مدد میں یہ اضافہ سابقہ فوجیوں اور ان کے کنبوں کے ذریعہ دی گئی قربانیوں کے ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی حکومت کے اعتراف اور ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی سنجیدہ خواہش کا ایک ثبوت ہے ۔

اس سلسلے میں مندرجہ اضوں کو منظوری دی گئی ہے۔

  • پیشہ ورانہ تربیت کے لئے مدد : سابقہ فوجیوں کی بیواؤں کے لئے پیشہ ورانہ تربیت کی امداد ی اسکیم کے تحت دی جانے والی مالی مدد کی رقم 20000 روپے سے بڑھاکر 50000 روپے کردیا گیا ہے۔اس اضافے سے بہادر سپاہیوں کی بیواؤں کی مدد اور انہیں بااختیار بنانے نیز انہیں خود کفیل بننے اور اپنی زندگی میں استحکام لانے کے نئے طریقے اختیار کرنے میں مدد دینے کے حکومت کے عز م کی عکاسی ہوتی ہے۔

  • طبی امداد : غیر پنشن یافتہ سابقہ فوجی اور ان کی بیواؤں کو اب اور زیادہ طبی مدد دی جائے گی ۔اس مدد کے تحت 30000 روپے کی رقم کو بڑھاکر 50000 روپے کردیا گیا ہے ۔اس اضافے سے ہمارے غیر پنشن یافتہ سابقہ فوجیوں کو ایک گرانقدر تعاون حاصل ہوتا ہے ۔

  • شدید بیماری میں مدد : غیر پنشن یافتہ سابقہ فوجیوں اور ان کی بیواؤں کے لئے شدید بیماری کی صورت میں کی جانے والی مدد کی رقم ایک لاکھ 25000سے بڑھاکر ایک لاکھ 50000 کردی گئی ہے ۔اس قدم سے سابقہ فوجیوں کو در پیش بڑے صحت چیلنجوں سے نمٹنے میں بڑی مدد ملے گی۔

فی الحال جو اسکیمیں چلائی جارہی ہیں، وہ کیندریہ سینک بورڈ چلا رہا ہے اور اسے مسلح فوجوں کے فلیگ ڈے فنڈسے رقوم فراہم کی ہیں۔

*************

 

ش ح۔اس ۔ رم

U-83 26


(Release ID: 1948465) Visitor Counter : 97


Read this release in: English , Hindi , Tamil