امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے آج گاندھی نگر میں نیشنل سکیورٹی گارڈ (این ایس جی) کے علاقائی مرکز اور گجرات حکومت کے مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تحریک آزادی سے جڑے کئی بھولے بسرے مقامات اور شہیدوں کو یاد کرکے انھیں لازوال بنا دیا
جب میں مانسا کے قریب ایک گاؤں میں شہید کی یادگار کا بھومی پوجن کرنے گیا تھا تو گاؤں کے 90 فیصد لوگوں کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ 1857 کے غدر میں اس گاؤں کے 5 لوگ شہید ہوئے تھے
ہمیں اپنے بچوں کو ایسی اقدار دینا ہوں گی کہ وہ اپنی زبان، ادب، ثقافت، گاؤں، ریاست اور ملک کے لیے جیئیں، اگر ہم نے اپنے بچوں اور نوجوانوں کو اپنی 5
ہزار سال سے زیادہ پرانی ثقافت اور تاریخ سے متعارف نہیں کرایا تو ہماری ثقافت کے معدوم ہونے کی ذمہ داری صرف ہم پر ہوگی
مادر وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جاں بازوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک یادگار تختی کی نقاب کشائی کی گئی
اس یادگار تختی میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے اس قول کا ذکر ہے کہ ’’میں اپنی زندگی کا ہر لمحہ اور اپنی پوری زندگی اس ملک کی بھلائی کے لیے صرف کرنے کا عہد کرتا ہوں‘‘
اگر ملک کے 130 کروڑ شہری یہی عزم کرلیں ، تو ملک بہت ترقی کرے گا
ممبئی، چنئی، حیدرآباد اور کولکاتہ میں این ایس جی کے چار علاقائی مراکز ہیں اور یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ اب گجرات میں این ایس جی کا علاقائی مرکز کھلنے جا رہا ہے
این ایس جی دہشت گردی سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے ایک اہم تنظیم ہے، اپنے قیام سے لے کر اب تک این ایس جی نے سیکڑوں دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے اور لوگوں کو بچا کر 130 سے زیادہ خصوصی آپریشن کیے ہیں
Posted On:
13 AUG 2023 7:40PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے آج گاندھی نگر میں نیشنل سکیورٹی گارڈ (این ایس جی) کے علاقائی مرکز اور گجرات حکومت کے مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس سے قبل جناب امت شاہ نے جی آئی ایچ ای ڈیک ریڈائی کے ذریعہ 450 سوسائٹیوں میں شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔ انھوں نے 4 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی مانسا-بلوا 40 لین سڑک کا سنگ بنیاد رکھا، 2 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے جانے والے مانسا میں سب رجسٹرار آفس کا افتتاح کیا، مانسا کے چندرسر گاؤں میں تیار کیے جانے والے تالاب کا دورہ کیا۔ جناب مودی کی ’’میری مٹی میرا دیش‘‘ مہم کے تحت انھوں نے مادر وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جاں بازوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک یادگاری تختی کی نقاب کشائی بھی کی۔ اس موقع پر این ایس جی کے ڈائرکٹر جنرل جناب ایم اے گنپتی سمیت کئی معززین موجود تھے۔
اپنے خطاب میں مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون نے کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو 15 اگست 2023 کو اختتام پذیر ہو رہا ہے۔ آزادکی ا امرت مہوتسو کے سال میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پورے ملک کے لوگوں کے دلوں میں ان مجاہدین آزادی کے تئیں احترام اور خراج عقیدت کا جذبہ پیدا کیا ہے جنہوں نے 1857 سے 1947 تک ملک کی آزادی کی جدوجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ جناب شاہ نے کہا کہ جب وہ مانسا کے قریب واقع ایک گاؤں میں شہید کی یادگار کا بھومی پوجن کرنے گئے تھے تو گاؤں کے 90 فیصد لوگوں کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ اس گاؤں کے 5 لوگ 1857 کے غدر میں شہید ہوئے تھے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تحریک آزادی سے جڑے کئی بھولے بسرے مقامات اور شہیدوں کو یاد کرکے انھیں لازوال بنا دیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے ملک کے نوجوانوں، نوجوانوں اور بچوں میں حب الوطنی کی شمع روشن کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ 17 سالہ خودی رام بوس سے لے کر 80 سالہ کنور سنگھ تک ہر عمر کے مجاہدین آزادی نے تحریک آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان مجاہدین آزادی کی قربانیوں کی وجہ سے ہی آج 75 سال بعد بھارت فخر کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے طور پر کھڑا ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو کی تکمیل کے ساتھ ہی آزادی کے امرت کال کا آغاز ہو رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امرت کال کا 15 اگست 2023 سے 15 اگست 2047 تک کا عرصہ بھارت کو عظیم بنانے کا دور ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ ہم 15 اگست 2047 تک زندہ رہیں یا نہ رہیں لیکن مادرِ ہند امر ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت صدیوں سے دنیا کی رہنمائی کرتا رہا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ اگلے 25 سالوں میں بھارت خلا ، تعلیم اور سلامتی سمیت ہر شعبے میں پہلے نمبر پر ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ پچھلی حکومت کے دور میں بھارت کی معیشت دنیا میں 11 ویں نمبر پر تھی اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھارت کو دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت بنا دیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ بھارت 2027 سے پہلے دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ہم میں سے بہت سے لوگوں کو تحریک آزادی میں حصہ لینے اور ملک کے لیے شہید ہونے کا موقع نہیں ملا لیکن ہمیں ملک کے لیے جینے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ یہ ہمارے گھر سے شروع ہونا چاہیے- انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو ایسی اقدار دینا ہوں گی کہ وہ اپنی زبان، ادب، ثقافت، گاؤں، ریاست اور ملک کے لیے جیئیں۔ انھوں نے کہا کہ جو اپنی زبان، ثقافت، گاؤں اور ریاست نہیں جانتا وہ ملک کو بھی نہیں پہچانے گا اور جو ملک کو نہیں پہچانے گا وہ کبھی بھی ملک کی بھلائی نہیں کر سکے گا۔
مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون نے کہا کہ اگر ہم نے اپنے بچوں اور نوجوانوں کو اپنی 15 ہزار سال سے زیادہ پرانی ثقافت اور تاریخ سے متعارف نہیں کرایا تو ہماری ثقافت کے معدوم ہونے کی ذمہ داری صرف ہم پر عائد ہوگی۔ انھوں نے زور دیا کہ آزادی کے امرت مہوتسو میں ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو اپنے ملک کے تئیں بے پناہ حب الوطنی اور اپنی زبان اور ثقافت پر فخر کرنے کا عزم دیں گے۔ جناب شاہ نے اس موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی ایک قول دہرایا ’’میں اپنی زندگی کا ہر لمحہ اور اپنا پوری صلاحیت اس ملک کی بہبود کے لیے وقف کرنے کا عہد کرتا ہوں۔‘‘ انھوں نے کہا کہ اگر ملک کے 130 کروڑ شہری اس عزم کو اپنا لیں تو ملک بہت ترقی کرے گا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی گارڈ (این ایس جی) کے علاقائی مرکز کی بنیاد آج رکھی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ این ایس جی کے ممبئی، چنئی، حیدرآباد اور کولکتہ میں چار علاقائی مرکز ہیں اور یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ اب این ایس جی کا علاقائی مرکز گجرات میں بھی کھلنے جا رہا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ این ایس جی دہشت گردی سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے ایک اہم تنظیم ہے۔ اپنے قیام سے لے کر اب تک این ایس جی نے سینکڑوں دہشت گردوں کا خاتمہ اور عوام کو بچا کر 100 سے زیادہ خصوصی آپریشن کیے ہیں۔ این ایس جی نے ممبئی حملے سمیت کئی کارروائیوں میں بہت اچھا کام کیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لیکاواڈا میں 400 ایکڑ اراضی پر تعمیر ہونے والے علاقائی مرکز کے لیے 60 کروڑ روپئے کی منظوری دی ہے اور یہ مرکز 30 ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ آج مانسا کے کئی ترقیاتی کاموں کی بنیاد بھی رکھی گئی۔ انھوں نے کہا کہ مالو، مالن اور چندرنو، تینوں تالابوں کو اتنی ترقی دی جائے گی کہ 100 سال بعد بھی لوگ مانسا کو یاد رکھیں گے۔ مانسا کے آس پاس کے تمام 9 تالابوں کو بارش کے پانی سے بھرنے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مانسا سے گاندھی نگر تک چار لین سڑک بھی بنائی جائے گی اور اس سڑک کی تکمیل کے بعد لوگ15 منٹ میں گاندھی نگر اور 30 منٹ میں احمد آباد پہنچ سکیں گے۔
**
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 8308
(Release ID: 1948378)
Visitor Counter : 164