وزارت دفاع
آئی این ایس ولسرا پر 9 سے 11 اگست 2023 تک اے آئی ورکشاپ کے پانچویں پروگرام کا انعقاد
Posted On:
12 AUG 2023 3:55PM by PIB Delhi
مستقبل کے بیڑے کے لئے مصنوعی ذہانت پر تین روزہ اے آئی ورکشاپ کے پانچویں پروگرام کا 9 سے 11 اگست 2023 کو آئی این ایس ولسرا پر انعقاد کیا گیا۔ کلیدی خطبہ وی اے ڈی ایم –ایم اے- ہمپی ہولی ، فلیگ آفیسر کمانڈنگ انچیف جنوبی بحری کمان نے پیش کیا۔ اپنے کلیدی خطبے میں انہوں نے متعلقہ شعبے میں ہندوستانی بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی اور مصنوعی ذہانت کی اہمیت اور مستقبل کے بیڑے میں اس کے استعمال کے بارے میں بتایا۔
ورکشاپ میں تین روز کے دوران جن با بصیرت مقررین نے اپن ے خیالات کا اظہار کیا ان میں جناب ابھیشیک سنگھ، ۤئی اے ایس (ایم ڈی اور سی ای او ڈیجیٹل انڈیا) ، پروفیسر کے سباراؤ (ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی)، ڈاکٹر انگشمن گھوش (مینروا ٹیکنالوجیز کے بانی اور سی ای او)، ڈاکٹر امیت سگھی (ڈائریکٹر آئی بی ایم ریسرچ انڈیا)، ڈاکٹر سوانند دیودھر (آئی آئی ایم احمد آباد)، انڈرونس سے ڈاکٹر اپوروا جوشی، جناب مہیش کشیرساگر ( ریسرچ اینڈ انوویشن لیڈ، ٹی سی ایس)، ڈاکٹر پرنیت نیتراپلی (گوگل ریسرچ)، پروفیسر پشپک بھٹاچاریہ (آئی آئی ٹی بمبئی) اور ڈاکٹر مونوجیت چودھری، مائیکروسافٹ ریسرچ (ٹرننگ انڈیا)شامل ہیں۔ انڈین نیوی انکیوبیشن سنٹر فار آرٹیفشئل انٹیلی جنس نے ہندوستانی بحریہ کی جانب سے شروع کئے گئے مصنوعی ذہانت کے کئی اقدامات کو اجاگر کیا۔ مصنوعی ذہانت کے استعمال اور تازہ ترین رجحانات پر تکنیکی مقالے پیش کئے گئے۔
ورکشاپ میں تینوں افواج کے اداروں کے نمائندوں ،تعلیمی میدان سے ملک بھر کے انجینئرنگ کالجوں کے اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔ل اختتامی خطبہ کمانڈنگ آفیسر آئی این ایس ولسرا نے پیش کیا اور شرکت کرنے والے اور مقالہ پیش کرنے والے تمام افراد کو اے آئی ورکشاپ کے پانچویں پروگرام کے کامیابی کے ساتھ اختتام پر مبارکباد دی اور نیوی ڈومین میں اس ٹیکنالوجی کے استعمال کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
*****
ش ح۔ ع س ۔ ک ا
(Release ID: 1948133)
Visitor Counter : 105