کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

صنعت  اور داخلی تجارت  کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) اور دیہی ترقی کی وزارت نے مشترکہ طور پر سرس اجیویکا ااسٹور  میں ایک ضلع ایک پروڈکٹ وال کا آغاز


ملک کی مقامی دستکاریوں اور کاریگروں  کو فروغ دینے کے لئے تعاون

Posted On: 12 AUG 2023 10:52AM by PIB Delhi

ملک  کی مقامی دستکاریوں اور کاریگروں کو فروغ دینے کی غرض سے  کامرس و صنعت کی وزارت کے  صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی)نے نئی دہلی میں وزارت دیہی ترقی کے  تعاون سے اپنی پہل’ایک ضلع ایک پروڈکٹ‘ پروگرام کا آغاز کیا۔ دیہی ترقی کے ایڈیشنل سکریٹری جناب چرنجیت سنگھ اور ڈی پی آئی آئی ٹی کی ڈائریکٹر محترمہ  سپریا دیو ستھلی کے ذریعے  کل سرس آجیویکا اسٹور میں او ڈی او پی وال کے افتتاح کے ساتھ اس اسٹریٹجک  تعاون کا اظہار کیا گیا۔ سارس آجیویکا اسٹور کی او ڈی او پی وال ان دو اہم وزارتوں کے درمیان مربوط شراکت داری کی علامت کے طور پر کھڑی ہے۔

A group of people standing in a roomDescription automatically generated

ایس اے آر اے ایس آجیویکا، بھارت سرکار کی دیہی ترقی کی وزارت کے دین دیال انتیودیہ یوجنا- قومی دیہی روزی روٹی مشن (ڈی اے وائی- این آر ایل ایم) کی ایل پہل ہے۔  سرس آجیویکا خواتین کو بااختیار بنانے کا ایک مضبوط  معاون ہے، جس کی توجہ خاص طور پر خواتین کاریگروں اور خود امدادی گروپس کو فروغ دینے پر ہے۔ سرس آجیویکا ، بہتر طور پر تیار کی گئی مصنوعات کے لئے ایک خاص بازار بناکر ، ان خواتین کی ہنرمندی اور صلاحیتوں کو فروغ دیتی ہے، جس سے انھیں خودمختار کاروباری بننے میں مدد ملتی ہے۔

ایک اہم تعاون  میں،  او ڈی او پی پروگرام نے  پروڈکٹ ٹیگنگ اور  اسٹوری کارڈ جیسی نئی سہولیات کو نافذ کرنے کے لئے دیہی ترقی کی وزارت کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔ ان اضافے کا مقصد صارفین اور  شائقین کو امپوریم  کی جانب رہنمائی کرنا ہے، اس طرح  فروخت کو بڑھانا ہے اور  بھارت کی غیر معمولی مصنوعات کی  نمائش میں اضافہ کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024TCS.jpg

ایک ضلع  ایک پروڈکٹ (او ڈی او پی) پہل کا مقصد، ملک کے سبھی اضلاع میں متوازن علاقائی ترقی کو  فروغ دے کر ملک اور اس کے عوام کو خودمختار بنانے کے وزیراعظم کے وژن کو ظاہر کرنا ہے۔ اس  پروگرام کے تحت  ہر ایک ضلع سے ایک منفرد پروڈکٹ کا  انتخاب  کرکے، اس کی  برانڈنگ اور فروغ دیا جاتا ہے،  جس سے  ملک بھر میں  مصنوعات کی  متنوع رینج کی نمائش ہوتی ہے۔  اس پروگرام  میں ہینڈ لوم اور دستکاری سمیت  مختلف شعبوں  کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ اپنی رسائی اور اثر کو بڑھانے کی اپنی وسیع حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر ایک ضلع ایک پروڈکٹ (او ڈی او پی)،  بھارت کو،  جداگانہ دستکاری اور  صنعت کاری کا خودکفیل مرکز بنانے کے اپنے مشن کے مطابق سرکاری اور نجی اداروں دونوں کے ساتھ  قابل قدر تعاون بنانا جاری رکھے گا۔

******

ش ح۔ ن ر 

U NO:8273


(Release ID: 1948078) Visitor Counter : 122