کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی پی آئی آئی ٹی نے ڈیجیٹل کامرس پہل کے لئے اوپن نیٹ ورک کو تحریک دینے کیلئے اہم متعلقین کی خدمات حاصل کرنے کے مقصد سے آل انڈیا نوڈل آفیسرز ورک شاپ کا اہتمام کیا


یہ ورک شاپ او این ڈی سی کے بارے میں بیداری پیداکرنے ، حساس بنانے اور معلومات فراہم کرانے پر مرکوز رہی

Posted On: 11 AUG 2023 5:55PM by PIB Delhi

کامرس وصنعت کی وزارت کے صنعت اور اندرون ملک تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے آج  ڈیجیٹل کامرس اواین ڈی سی  پہل کے لئے اوپن نیٹ ورک کو تحریک دینے کے لئے نئی دہلی میں ایک روزہ نوڈل آفیسرز  ورک شاپ کااہتمام کیا۔

ڈی  پی آئی آئی ٹی کے دائرہ کار میں آنے والی ایک اہم پہل او این ڈی سی پروٹوکول کامقصد  ڈیجیٹل کامرس کے منظرنامے  میں انقلاب برپا کرنا اور ایک عالمی ڈیجیٹل پاور ہاؤس کے طور پر ہندوستان کے رول کو مستحکم کرنا ہے۔ یہ ورکشاپ او این ڈی سی کی ترقی کو مجموعی طور پر فروغ دینے  کیلئے ایک بنیادی پلیٹ فارم تھی جس میں ہندوستان کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام خطوں کی نمائندگی کرنے والے پُرعزم نوڈل آفیسرز یکجا ہوئے۔

ڈی پی آئی آئی ٹی کےسکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ نے کہا کہ یہ ورکشاپ او این ڈی سی پروٹوکول کے کایا پلٹ کرنے والے انجن کا ایندھن ہے جو ہمیں ایک متحرک ڈیجیٹل کامرس منظرنامے کی طرف لےجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری اجتماعی کوشش ہے جس میں متعین آکر شامل ہوتے ہیں ، معلومات فراہم کراتے ہیں اور شمولیت کے بیج بوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک تعامل  سے او این ڈی سی پرٹوکول کو رفتار ملتی ہے او ر یہ ڈیجیٹل کامرس کو جمہوری بنانے کے اپنے مشن کی طرف بڑھ جاتا ہے اور ایک ایسے مستقبل کی تشکیل کی طرف بڑھتا ہے جس میں ہر ایک کاروبار اور ہر ایک کاروبار کرنے والا شخص  ڈیجیٹل اختراع کی لہر کے ساتھ ساتھ چلتا ہے۔

ڈی پی آئی آئی ٹی کے جوائنٹ سکریٹری جناب سنجیو نے کہا کہ او این ڈی سی پروٹوکول ایک شمولیت والا ڈیجیٹل کامرس منظر نامہ تیار کرنے کیلئے غیرمتزلزل عزم کا ایک دستاویز ہے۔ انہوں نے کہا کہ او این ڈی سی ایک اجتماعی کوشش ہے جس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ بزنس کے سائز جغرافیائی قیام یا سماجی اقتصادی پس منظر سے قطع نظر تمام شرکاء ڈیجیٹل کامرس کے ذریعے دستیاب کرائے جانے والے لامحدود مواقع میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لے سکیں۔

او این ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسرز جناب ٹی کوشی نے کہا کہ او این ڈی سی پروٹوکول ایک ایسا پل ہے جو رکاوٹوں کو توڑ سکتا ہے اور ڈیجیٹل  کامر س کو جمہوری بناکر چھوٹے بڑے تمام کاروباروں کیلئےیکساں مواقع کو یقینی بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہم متعلقین کے درمیان  باریکیوں  پر اور تعمیری مذاکرات کی سہولت فراہم کرانے کیلئے اس ورکشاپ میں یہ بتایا گیا ہے کہ ایک اوپن نیٹ ورک پر ایک شمولیت والا ای- کامرس ایکو سسٹم کس طرح ڈیجیٹل کامرس کے مواقع میں اضافہ کرتا ہے۔

ورک شاپ میں او این ڈی سی پروٹوکول کی متنوع ایپلی کیشنز کامظاہرہ کیا گیا جو موجودہ ریاست اور  حکومت کے اقدامات کو تقویت پہنچاتی ہیں۔ اس کے علاوہ ورکشاپ ہر ایک ریاست کو اس کی مخصوص ضرورت کے مطابق او این ڈی سی نیٹ ورک سے فائدہ اٹھانے  کے قابل بنانے کے لئے ایک تیار شدہ روڈ میپ فراہم کرانے پر مرکوز   رہی۔

اس  ورک شاپ  میں نچلی سطح پر بھی او این ڈی سی نیٹ ورک کی صلاحیت اور کایاپلٹ کرنے والے فائدوں کامؤثر طریقے سے مظاہرہ  کیا گیا، جس میں  بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں (ایم ایس ایم ایز) دستکاروں کی صنعتوں ، اپنی مدد آپ گروپوں ، خاتون کاروباریوں، کسانوں، آٹو اور ٹیکسی ڈرائیوروں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس میں ایسے ممکنہ شرکاء کو بااختیار بنانے کے طریقوں کا بھی احاطہ کیا گیا ہے جو ڈیجیٹل کامرس میں نئے ہیں ، انہیں یہ بتایا گیا ہے کہ وہ کس طرح مواقع کا فائدہ اٹھائیں اور ایسے خریداروں تک رسائی حاصل کریں جن تک وہ ابھی تک پہنچ نہیں پائے تھے۔

حکومت ہند کی اہم وزارتوں کے ممتاز مقررین بشمول سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہوں  کی وزارت کے سکریٹری  جناب انوراگ جین، نیشنل ہیلتھ اتھارٹی کے سابق سی ای او ڈاکر آر ایس شرما، بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب اتیش سنگھ ، ٹیکسٹائل کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب اجئے گپتا، اسمال فارمرز ، ایگری بزنس کنسورشیم  کی منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر منند کور دویویدی اور ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ کی ڈائریکٹر محترمہ سُپریا ایس دیواستھلی  نے اس ورک شاپ کی افادیت میں مزید اضافہ کیا۔

 

-----------------------

ش ح۔ا گ۔ ع ن

U NO: 8257


(Release ID: 1947902) Visitor Counter : 139