بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
ساحلی بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا
Posted On:
11 AUG 2023 4:02PM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے ملک بھر میں ساحلی ترقیاتی منصوبوں کی نشان دہی کی ہے۔ ان میں مختلف زمروں کے منصوبے شامل ہیں جیسے موجودہ بندرگاہوں اور ٹرمینلز کی جدید کاری، نئی بندرگاہیں/ٹرمینلز، رو رو / رو پیکس اور سیاحتی جیٹیز، بندرگاہوں کے رابطے میں اضافہ، اندرون ملک آبی گزرگاہیں، لائٹ ہاؤس ٹورازم، بندرگاہوں کے ارد گرد صنعت کاری، مہارت کا فروغ، ٹیکنالوجی مراکز وغیرہ شامل ہیں اور انھیں مرکزی لائن وزارتوں/محکموں، ریاستی حکومتوں/محکموں اور بڑی بندرگاہوں وغیرہ کے ذریعہ نافذ کیا جا رہا ہے۔ مزید برآں، مرکزی بجٹ 2023-24 میں، حکومت ہند نے ساحلی جہاز رانی کو توانائی کے مؤثر اور کم لاگت والے ذرائع نقل و حمل کے طور پر ، پی پی پی موڈ کے ذریعے وائبلٹی گیپ فنڈنگ کے ساتھ فروغ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے نتیجے میں ساحلی بنیادی ڈھانچے کی تیز رفتار ترقی ہوگی جس کے نتیجے میں ساحلی علاقوں کی مجموعی ترقی ہوگی۔ ساگرمالا اسکیم کے تحت، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے ساحلی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 10960 کروڑ روپے کے 171 پروجیکٹوں کو جزوی طور پر فنڈ فراہم کیا ہے۔
171 منصوبوں میں سے 53 منصوبے 3,310 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہو چکے ہیں اور 7,660 کروڑ روپے کے 118 پروجیکٹ نفاذ اور ترقی کے مختلف مراحل میں ہیں۔ ساگرمالا سے مالی اعانت یافتہ پروجیکٹوں کی ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقہ وار تفصیلات ضمیمہ-I کے طور پر منسلک ہیں۔
وزارت حصص داروں کے ساتھ باقاعدگی سے میٹنگیں کرتی ہے تاکہ منصوبوں کے نفاذ کی پیش رفت میں رکاوٹ بننے والے خدشات اور مخصوص مسائل کو سمجھا جا سکے اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے مشکلات کو دور کرنے کے لیے ضروری کوششیں کی جاسکیں۔ مزید برآں، وزارت، وقتاً فوقتاً، مشاورتی منصوبہ بندی کے ایک فریم ورک کے طور پر میری ٹائم اسٹیٹس ڈیولپمنٹ کونسل (ایم ایس ڈی سی) کے اجلاس منعقد کرتی ہے جہاں سمندری شعبے میں چیلنجز اور مواقع پر ہم آہنگی پیدا کرنے اور دستیاب ساحلی پٹی کے بہترین انتظام اور استعمال کو یقینی بنانے کے لیے تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔ جس میں تمام حصص داروں کی شرکت ہوتی ہے۔
ضمیمہ-I
ساگرمالا سے مالی امداد یافتہ پروجیکٹوں کی ریاست وار تفصیلات
|
مکمل
|
زیر نفاذ
|
زیر ترقی
|
منظور شدہ رقم (کروڑ روپے میں)
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ
|
پروجیکٹوں کی تعداد
|
پروجیکٹ کی لاگت (کروڑ روپے میں)
|
پروجیکٹوں کی تعداد
|
پروجیکٹ کی لاگت (کروڑ روپے میں)
|
پروجیکٹوں کی تعداد
|
پروجیکٹ کی لاگت (کروڑ روپے میں)
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
گجرات
|
2
|
303
|
7
|
1,071
|
3
|
240
|
1,059
|
|
|
|
|
|
|
|
|
مہاراشٹر
|
13
|
626
|
22
|
1,291
|
11
|
428
|
951
|
|
|
|
|
|
|
|
|
گوا
|
4
|
51
|
3
|
131
|
1
|
21
|
103
|
|
|
|
|
|
|
|
|
کرناٹک
|
3
|
71
|
13
|
1,066
|
15
|
394
|
628
|
|
|
|
|
|
|
|
|
کیرالہ
|
5
|
123
|
3
|
116
|
1
|
22
|
130
|
|
|
|
|
|
|
|
|
تمل ناڈو
|
13
|
950
|
5
|
200
|
4
|
27
|
477
|
|
|
|
|
|
|
|
|
آندھرا پردیش
|
5
|
741
|
8
|
1,691
|
1
|
73
|
448
|
|
|
|
|
|
|
|
|
اڈیشہ
|
1
|
4
|
1
|
109
|
4
|
228
|
145
|
|
|
|
|
|
|
|
|
مغربی بنگال
|
6
|
404
|
4
|
232
|
1
|
18
|
287
|
|
|
|
|
|
|
|
|
پڈوچیری
|
1
|
44
|
1
|
2
|
-
|
-
|
46
|
|
|
|
|
|
|
|
|
جزائر انڈمان و نیکوبار
|
-
|
-
|
3
|
46
|
5
|
165
|
211
|
|
|
|
|
|
|
|
|
دمن و دیو
|
-
|
-
|
-
|
-
|
2
|
92
|
46
|
|
|
|
|
|
|
|
|
کل
|
53
|
3,316
|
70
|
5,956
|
48
|
1,709
|
4,533
|
……………
( ش ح ۔م م ۔ م ر)
U.No. 8235
(Release ID: 1947800)
Visitor Counter : 121