نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
’’ہمارا ترنگا ہماری شان کی عکاسی کرتا ہے‘‘ ۔ نائب صدر
نائب صدر جمہوریہ نے ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ ‘ہر گھر ترنگا’ بائیک ریلی کو روانہ کیا
نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں سےپارلیمنٹ میں ٹکراؤ میں کمی آئے گی
نائب صدرجمہوریہ نے 2047 تک ہندوستان کو دنیا میں نمبر ایک بنانے کے لئے کہا
نائب صدر نے نوآبادیاتی حکومت کی عکاسی کرنے والی ایک نظم سنائی
प्रविष्टि तिथि:
11 AUG 2023 3:30PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھر نے آج نئی دہلی کے پرگتی میدان سے‘ہر گھر ترنگا’بائیک ریلی کو جھنڈی دکھاتے ہوئے کہا کہ ‘‘ہمارا ترنگا ہماری شان ہے’’۔ اس منفرد بائیک ریلی میں متعدد ممبران پارلیمنٹ اور مرکزی وزراء نے حصہ لیا جس کا اہتمام ثقافت کی وزارت نے کیا تھا۔
شرکت کرنے والے پارلیمانی ارکان کے جوش و جذبے اور مسرت کو سراہتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے اس امید کااظہار کیا کہ اس طرح کی پروگراموں سے پارلیمنٹ میں ٹکراؤ میں کمی آئے گی۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے ہر ایک کو ہندوستان کا فخر ہونے اور ہمیشہ قوم کو اولیت دینے پر زور دیا ۔ ہر محاذ پر ہندوستان کی طرف سے کی گئی زبردست پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے جناب دھنکھر نے کہا کہ ہمیں اپنا کام اور ہمارے نوجوانوں کی رہنمائی اس طرح کرنا چاہئے اور کہ 2047 میں جب ہندوستان اپنی آزادی کے 100 سال مکمل کرے گا،تب بھارت عالمی سطح پر سب سے اوپر ہوگا۔
نائب صدر جمہوریہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آج ہمارے مجاہدین آزادی اور بنیاد گزار وں کی قربانیوں اور خدمات کو تسلیم کرنے اور ان کی یاد منانے کا موقع ہے، انہوں نے ہر بھارتی شہری کو اس بات کو یقینی بنانے کی تلقین کی کہ قومی پرچم، جو ہماری قوم کی شان کی علامت ہے، ہمیشہ سر بلند رہے۔
نائب صدر جمہوریہ نے اس پہل کو مزید وسعت دینے کی خاطر ‘ہر گھر ترنگا’ مہم اور بائیک ریلی کے کامیاب انعقاد کے لیے ثقافت کی وزارت کی کوششوں کی بھی ستائش کی۔
تجارت اور صنعت، صارفین کے امور ، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل، شمال مشرقی خطے کے ثقافت، سیاحت اور ترقی کے وزیر، جناب جی کشن ریڈی، اطلاعات و نشریات نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر، جل شکتی کے وزیر، جناب گجیندر سنگھ شیخاوت، ثقافت کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی، ارکان پارلیمنٹ اور دیگر معزز شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
نائب صدر کی تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے درج ذیل لنک ہے، براہ کرم نیچے کلک کریں۔
https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1947647




*************
( ش ح ۔ش م ۔ رض (
U. No.8231
(रिलीज़ आईडी: 1947779)
आगंतुक पटल : 106