وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت ثقافت ، کل دلی میں ممبران پارلیمنٹ کی ‘ہر گھر ترنگا’ بائک ریلی کا انعقاد کرے گی


نائب صدرجمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑ ریلی کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے

Posted On: 10 AUG 2023 5:34PM by PIB Delhi

آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم ) کے زیراہتمام 13 اگست 2023 سے 15 اگست 2023 تک ملک بھر میں ‘‘ہر گھر ترنگا’’ منایا جائے گا۔ جس میں عوام کو اپنے احاطوں میں پرچم لہرانے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

ہر گھر ترنگا مہم کی بڑے پیمانے پر رسائی کو یقینی بنانے اور زیادہ سے زیادہ جن بھاگیداری کو یقینی بنانے کے لیے، 11 اگست 2023 کو صبح 8.00 بجے پرگتی میدان، نئی دہلی میں اراکین پارلیمنٹ اور وزراء کے ساتھ ایک ترنگا بائیک ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ نائب صدرجمہوریہ جناب جگدیپ دھنکڑ بائک ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ شمال مشرقی خطے کی ثقافت، سیاحت اور ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی اس موقع پر موجود رہیں گے۔

نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑ کے گرین سگنل کے بعد بائک ریلی انڈیا گیٹ کے سرکل پر پہنچے گی۔ یہ ریلی انڈیا گیٹ کے سرکل کو مکمل کرے گی اور کرتاویہ پتھ سے گزر کر میجر دھیان چند اسٹیڈیم پر اختتام پذیر ہوگی۔

آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم)’ ترقی پسند آزاد ہندوستان کے 75 شاندار سالوں کی یاد میں ایک جاری جشن ہے۔ حکومت ہند کے اس اقدام کا مقصد جدوجہد آزادی اور اس ملک کے حاصل کردہ کارناموں پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ اے کے اے ایم ہندوستان کے لوگوں کے لیے وقف ہے جنہوں نے ملک کی ترقی اور اس کے ارتقائی سفر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔‘ہر گھر ترنگا’ مہم 13 سے 15 اگست 2022 تک جاری رہے گی تاکہ شہریوں کو ان کے گھروں پر ہندوستانی قومی پرچم لہرانے کی ترغیب دی جا سکے۔ اس مہم کے پیچھے کا مقصد لوگوں کے دلوں میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنا اور انہیں ہندوستان کے سفر اور ان لوگوں کی یاد دلانا ہے جنہوں نے اس عظیم ملک کو بنانے میں تعاون کیا ہے۔ پچھلے سال، اس مہم نے بڑی کامیابی حاصل کی تھی ، جس میں کروڑوں خاندانوں نے جسمانی طور پر اپنے گھروں پر ترنگا لہرایا اور چھ کروڑ لوگوں نے ہر گھر ترنگا ویب سائٹ پر سیلفیز اپ لوڈ کیں۔

ویب سائٹ- https://harghartiranga.com

https://amritmahotsav.nic.in

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ع ح

(U: 8212)


(Release ID: 1947559) Visitor Counter : 171