بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بجلی گرڈ کے تمام ریاستی ڈسپیچ مراکز میں،سال 2026 تک، سپروائزری کنٹرول اور اعداد وشمار کے حصولی نظام کے تنصیب ہونے کی توقع ہے: مرکزی وزیر برائے بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی

Posted On: 10 AUG 2023 2:53PM by PIB Delhi

بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر نے راجیہ سبھا کو مطلع کیا ہے کہ  بجلی کی وزارت کے تحت سرکاری شعبے کی ایک کمپنی،گرڈ-انڈیا، اچھی طرح سے قائم کردہ سپروائزری کنٹرول اینڈ ڈیٹا ایکوزیشن (ایس سی اے ڈی اے) / انرجی مینجمنٹ سسٹمز(ای ایم ایس) کے ذریعے،قومی اور علاقائی لوڈ ڈسپیچ سینٹرز(این ایل ڈی سی/آر ایل ڈی سیز) کے  ریئل ٹائم پیرامیٹرز کی نگرانی کرتی ہے۔ اس کا مقصد ریاستی لوڈ ڈسپیچ  کے مراکز (ایس ایل ڈیز)اور آر ایل ڈی سیزکےذریعے بجلی کے نظام کی نگرانی کرنا ہے۔ ان نظاموں کی باقاعدہ اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے۔

مزیدبرآں، سینٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی (الیکٹریکل پلانٹس اور الیکٹرک لائنوں کی تعمیر کے لیے تکنیکی معیارات) کے ضوابط، 2022 کا ضابطہ 43(4) ایس سی اے ڈے اے نظام کی تعیناتی سمیت سب اسٹیشنوں کی مرکوز ریموٹ مانیٹرنگ اور آپریشن کی وضاحت کرتے ہیں۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ مختلف  ایس ایل ڈی سیز میں ایس سی اے ڈی اےنظاموں کی تبدیلی/اپ گریڈیشن کا عمل جاری ہے جس کے 2026 تک مکمل ہونے کی امید ہے۔

وزیرموصوف نے مزید بتایا کہ اے  آئی/ایم ایل الگورتھم، سائبر سیکورٹی اقدامات، اور ٹرانسمیشن  کےاثاثوں کی تعمیر اور معائنہ کے لیے، روبوٹس اور ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے، پیشن گوئی کی دیکھ بھال کی تکنیک کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات درج ذیل ہیں:

  1. تمام گرڈ سب سٹیشن پاور سسٹم کے اثاثہ جات کے مختلف پیرامیٹرز جیسے تیل کا درجہ حرارت، بادانی درجہ حرارت، ایک ٹرانسفارمر کا تحلیل شدہ گیس تجزیہ، سرکٹ بریکرز کی رابطہ مزاحمت وغیرہ کی پیمائش کے لیے، سینسر کا استعمال کرتے ہیں۔ ان پیرامیٹرز کا مزید تجزیہ ،کمپیوٹر کی مدد سے چلنے والے ٹولز کے ذریعے کیا جاتا ہے۔
  2. سنٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی (سی ای اے) نے اکتوبر 2021 میں پاور سیکٹر میں سائبر سیکیورٹی کے لیے رہنما خطوط جاری کیے ہیں جس کے نتیجے میں سائبر سکیورٹی اقدامات کی ترقی اور ان پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔
  3. سی ای آر ٹی-ان کی رہنمائی میں پاور سیکٹر(سی ایس آئی آر ٹی-پاور) کے لیے ایک کمپیوٹر سیکیورٹی انسیڈینٹ ریسپانس ٹیم، سی ای اے میں قائم کی گئی ہے، جو سائبر سیکیورٹی کے واقعات اور روک تھام، پتہ لگانے، ہینڈلنگ، اور  سائبر سیکورٹی کے واقعات میں جواب دینے کے لیے ہینڈ ہولڈ یوٹیلٹیز کے ردعمل کو مربوط اور معاونت فراہم کرے گی۔
  4. سنٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی (الیکٹریکل پلانٹس اور الیکٹرک لائنوں کی تعمیر کے لیے تکنیکی معیارات) کے ضوابط 2022 کا ضابطہ 87،مشکل اور ناقابل رسائی خطوں میں ٹرانسمیشن اثاثوں کی تعمیر اور معائنہ کے لیے، بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑی کے استعمال کی شق کی وضاحت کرتا ہے۔
  5. ملک میں سب اسٹیشنوں کی کارکردگی اور مجموعی طور پر الیکٹرک ٹرانسمیشن سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے، سی ای اے نے مارچ 2023 میں ٹرانسمیشن اور سب اسٹیشنوں کی منصوبہ بندی کے لیے ’’ٹرانسمیشن پلاننگ کے معیار‘‘ پر دستورالعمل پیش کیا ہے۔

یہ معلومات بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے 8 اگست 2023 کو راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔

*************************

ش ح۔ا ع۔ر ا

U- 8190                                                                                               


(Release ID: 1947434) Visitor Counter : 116
Read this release in: Telugu , English , Hindi , Punjabi