جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
سولر پارکوں میں 10.2 گیگاواٹ کے سولر پروجیکٹ تیار کئے گئے ہیں: نئی و قابل تجدید توانائی اور بجلی کے مرکز ی وزیر جناب آر کے سنگھ
Posted On:
09 AUG 2023 5:28PM by PIB Delhi
نئی اور قابل تجدید توانائی اوربجلی کے مرکزی وزیر جناب آرکےسنگھ نے بتایا کہ ‘‘ سولر پارک اور الٹرا میگا سولر پاور پروجیکٹوں کی ترقی ’’ اسکیم کو 8100 کروڑروپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
اس اسکیم کو بغیر کسی اضافی مالی مقصد کے مالی سال 26-2025 تک بڑھادیا گیا ہے۔اس لئے اسکیم کی توسیع کے لئے کوئی اضافی رقم مختص نہیں کی گئی ہے۔
وزیر موصوف نے بتایا کہ سرکار نے اب تک ملک بھر کی بارہ ریاستوں میں 37990 میگاواٹ کی کل صلاحیت والے 50سولر پارکوں کو منظوری دی ہے۔ اس منظوری سے 8521 میگاواٹ کی کل صلاحیت والے 11 سولر پارک مکمل کرلئے گئے ہیں اور 3985 میگاواٹ کی کل صلاحیت والے 7سولر پارک جزوی طورسے پورے ہوچکے ہیں ۔ ان پارکوں میں کل 10237 میگاواٹ صلاحیت کے سولر پروجیکٹ تیار کئے گئے ۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ رواں سال اور پچھلے تین برسوں کے دوران مختلف سولر پارکوں میں قائم سولر پروجیکٹوں کی بجلی پیداواری صلاحیت میں 2292 میگاواٹ کا اضافہ ہوا ہے۔
سولر پارکوں کے لئے ابھی تک تقریباََ 69 ہزار ہیکٹئر آراضی تحویل میں لی جاچکی ہے۔سولر پارکوں کے لئے زمین کے الزمات کی ذمہ داری متعلقہ ریاست / مرکز کے زیر انتظام ریاستی سرکا ر کی ہے ۔اس کے علاوہ سولر پارک اسکیم سولر پارکوں کی ترقی کے لئے فضلہ / غیر زراعتی آراضی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔
یہ معلومات نئی وقابل تجدید توانائی اور بجلی کے مرکز ی وزیر جناب آر کے سنگھ نے راجیہ سبھا میں پوچھے گئے دو سوالوں کے تحریری جواب میں دی ہے۔
*************
ش ح۔ج ق۔ رم
U-8182
(Release ID: 1947343)
Visitor Counter : 138