سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

’’ ٹی ڈی بی۔ ڈی ایس ٹی نے میسرز نوکارک روبوٹکس پرائیویٹ لمیٹڈ، مہاراشٹر کو تعاون کی منظوری دی ہے۔ کمپنی ڈیجیٹل طور پر فعال ترقی یافتہ یونیورسل آئی سی یو وینٹیلیٹر کو تجارتی بنائے گی


’’ آئی آئی ٹی کانپور-انکیوبیٹڈ اسٹارٹ اپ کو ڈیجیٹل طور پر فعال جدید ترین  یونیورسل آئی سی یو وینٹی لیٹر کی  تجارتی کاری  کے لیے  ٹی ڈی بی۔ ڈی ایس ٹی فنڈنگ میں3.94 کروڑ روپے موصول ہوئے‘‘

Posted On: 09 AUG 2023 3:50PM by PIB Delhi

ایک ایسے ملک میں، جہاں 85فیصد سے زیادہ طبی آلات درآمد کیے جاتے ہیں، مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات کی طرف پیش رفت کرنا اس سے زیادہ اہم کبھی نہیں رہا جتنا آج کے دور میں ہے۔ حکومت ہند، اپنے ‘‘میک اِن انڈیا’’  اقدام  کے تحت اور صحت کی دیکھ بھال سمیت تمام شعبوں میں ڈیجیٹلائزیشن پر ایک نئے سرے سے توجہ مرکوز کرتے ہوئے، گھریلو اختراعات کے لیے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام چلا رہی ہے۔

ان قومی ترجیحات کی عکاسی کرتے ہوئے، ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ (ٹی ڈی بی) نے میسرز/ نوکارک روبوٹکس پرائیویٹ لمٹیڈ ، مہاراشٹر کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے، جو ڈیجیٹل طور پر فعال  ترقی یافتہ  یونیورسل آئی سی یو وینٹی لیٹرز کی کمرشلائزیشن کے لیے وقف ہے۔ بورڈ نے 7.89 کروڑ روپے کی کل پروجیکٹ لاگت میں سے 3.94 کروڑ روپے کے تعاون کا وعدہ کیا ہے۔ میسرز/ نوکارک ، جو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، کانپور کے اسٹارٹ اپ انکیوبیشن اینڈ انوویشن سینٹر میں فروغ یافتہ ہے، اپنی مقامی طور پر تیار کی گئی ٹیکنالوجی کے ساتھ جدت طرازی کی روح کو ظاہر کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/S_Trelease_html_m1a4fdc8TVLM.jpg

پوری ٹیکنالوجی نوکارک نے مقامی طور پر تیار کی ہے، جس میں وینٹی لیٹر کے ہر جزو کے لیے کئی پیٹنٹ فائل کیے گئے ہیں۔ کمپنی کے داخلے کی سطح کے وینٹی لیٹر،  وی310، نے کووڈ-19  وبائی امراض کے دوران ایک اہم کردار ادا کیا، جسے ہندوستان بھر کے متنوع اسپتالوں میں تعینات کیا گیا تھا ، جہاں اس نے لوگوں کی زندگیاں  بچانے میں قابل ذکر کارنامہ انجام دیا۔ اس کامیابی کی بنیاد پر مزید پیش رفت کرتے ہوئے، نوکارک اب نوکارک وی 730  لانچ کر رہا ہے، جو کہ ایک سمارٹ وینٹی لیٹر ہے۔ وی 730 آئی  جی ایس ایم  ، وائی فائی اور ایل اے این کے ذریعے کلاؤڈ سے بغیر کسی رکاوٹ کے رابطے کی اجازت دیتا ہے، جس سے ڈاکٹروں اور انتہائی نگہداشت کے ماہرین کو نو کارک کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر مریض کے ڈیٹا کو دور سے مانیٹر کرنے میں سہولت حاصل ہوتی ہے۔ اسی کے ساتھ یہ  ہسپتالوں کو اپنے آئی سی یو ڈیٹا اور ورک فلو کو ڈیجیٹائز کرنے کے قابل بھی بنائے گا۔ یہ پہل قدمی  طبی آلات کے شعبے میں خود کفیل ہندوستان کی تعمیر کی سمت میں حکومت  کی خاص توجہ سے ہم آہنگ ہے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے، نو کارک کے پروموٹرز،  جناب  نکھل کوریل، اور جناب  ہرشیت راٹھور نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا  کہ ٹی ڈی بی کی طرف سے تعاون اور مدد کمپنی کو ہندوستان کے صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں  تکنیکی طور پر مقامی بنانے کی جستجو میں آگے بڑھائے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوکارک کی کوششیں حکومت کی طرف سے کئے جانے والے آتم نربھر بھارت کے سلسلے میں  اقدامات میں اہم کردار ادا کریں گی، جس سے طبی ٹیکنالوجی کے میدان میں اختراعات اور خود انحصاری کی ایک مثال قائم ہوگی۔

جناب راجیش کمار پاٹھک، سکریٹری، ٹی ڈی بی نے کہا کہ، ‘‘جدید طبی ٹیکنالوجی میں نوکارک کی اختراعات ایسی جدید سہولیات  تیار کرنے میں ہندوستان کی صلاحیتوں کا ثبوت ہیں جو گھریلو صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔ میسرز/ نوکارک ڈیجیٹل طور پر فعال ایڈوانسڈ یونیورسل آئی سی یو وینٹی لیٹرز کو تجارتی بنانے پر توجہ مرکوز کرتا ہے، جس سے اہم دیکھ بھال کی صنعت میں انقلاب کی توقع ہے۔ پونے میں کمپنی کی مینوفیکچرنگ سائٹ ہندوستان میں بنائے گئے ڈیجیٹل طور پر چلنے والے صحت کی دیکھ بھال کے آلات کے حصول کی علامت ہے، جن کی برآمدی منڈیوں میں بھی بے پناہ امکانات ہیں’’۔

*************

( ش ح ۔س ب ۔ رض (

U. No.8181



(Release ID: 1947342) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu