امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے ایک کلو گرام پیکٹ کے لئے 60 روپے فی کلو گرام اور 30 کلو گرام کے پیکٹ کے لیے 55 روپے فی کلو گرام کی سبسڈی شرح پر چنا دال کو ‘بھارت دال’ فروخت کرنے کاآغاز کیا


بھارت دال این سی سی ایف، این اے ایف ای ڈی ، کیندریہ بھنڈار اور سفل کے خوردہ دکانوں کے ذریعے تقسیم کی جا رہی ہے

Posted On: 09 AUG 2023 5:57PM by PIB Delhi

صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا ہے کہ حکومت نے 17.07.2023 کو بھارت دال کے برانڈ نام کے تحت خوردہ پیکٹ میں چنے کی دال کی فروخت 1 کلو کے پیکٹ کے لیے 60 روپے فی کلو اور 30 کلو کے پیک کے لیے 55 روپے فی کلو کی انتہائی سبسڈی والے نرخوں پر شروع کی ہے۔ دالیں سستی قیمتوں پر صارفین کو دستیاب ہیں۔ بھارت دال نیفیڈ ،این سی سی ایف، کیندریہ بھنڈر اور سفل کے خوردہ دکانوں کے ذریعے تقسیم کی جا رہی ہے۔ چنے کی دال، اس انتظام کے تحت، ریاستی حکومتوں کو ان کی فلاحی اسکیموں، پولیس، جیلوں، اور ریاستی حکومت کے زیر کنٹرول کوآپریٹیو اور کارپوریشنوں کے خوردہ دکانوں کے ذریعے تقسیم کے لیے بھی دستیاب کرائی جاتی ہے۔

صارفین کو سستی قیمتوں پر دالیں دستیاب کرانے کے لیے، حکومت قیمت استحکام فنڈ(پی ایس ایف) کے تحت پانچ بڑی دالوں، یعنی چنا، تور، اُڑد، مونگ اور مسور کا بفر اسٹاک رکھتی ہے۔ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے بفر سے اسٹاک مارکیٹ میں نپے تلے اور ہدف بند انداز میں جاری کیے جاتے ہیں۔ پی ایس ایف کے بفر سے تور کو ٹھکانے لگانے کا کام ہدف بند اور نپے تلےانداز سے جاری ہے تاکہ صارفین کے لیے تور دال میں ملنگ کرنے کے لیے اسٹاک کی دستیابی کو بڑھایا جا سکے۔ پرائس سپورٹ اسکیم(پی ایس ایس) اور پی ایف ایف بفر سے چنا اور مونگ کا اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل معتدل قیمتوں پر جاری کیا جاتا ہے۔ بازار میں دالوں کو بیچنے کے علاوہ ، بفر سے دالیں بھی ریاستوں کو ان کی فلاحی اسکیموں اور فوج کے علاوہ اور مرکزی مسلح پولیس فورسز کو فراہم کی جا رہی ہیں۔

دالوں کی مقامی دستیابی کو بڑھانے اور دالوں کی قیمتوں کو معتدل رکھنے کے لیے، تور اور اُڑد کی دالوں کی درآمد کو 31.03.2024 تک ‘مفت زمرہ’ کے تحت رکھا گیا ہے اور مسور پر درآمدی ڈیوٹی 31.03.2024 تک صفر کر دی گئی ہے۔ ہموار اور بغیر کسی رکاوٹ کے درآمدات کی سہولت کے لیے تور پر 10فیصد کی درآمدی ڈیوٹی ہٹا دی گئی ہے۔ ذخیرہ اندوزی کو روکنے کے لیے، ضروری اشیاء ایکٹ 1955 کے تحت 2 جون، 2023 کو 31 اکتوبر 2023 تک کی مدت کے لیے تور اور اُڑد پر اسٹاک کی حدیں عائد کی گئی ہیں۔ ڈیلروں، درآمد کنندگان، ملرز اور تاجروں جیسے اداروں کے پاس موجود دالوں کی مسلسل نگرانی محکمہ امور صارفین کے آن لائن اسٹاک مانیٹرنگ پورٹل کے ذریعے کی جاتی ہے۔

*************

 

( ش ح ۔ح ا ۔ رض (

U. No.8163


(Release ID: 1947191) Visitor Counter : 147