خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
دیہاتوں میں طے شدہ آنگن واڑیوں کی حصولیابیاں
Posted On:
09 AUG 2023 4:02PM by PIB Delhi
خواتین واطفال کی ترقی کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ آنگن واڑی خدمات کے تحت 6لازمی خدمات پر مشتمل ایک پیکیج، جس کے تحت (1) اضافی غذائیت (2) امیونائزیشن (3) صحت کی جانچ (4) ریفرل خدمات (5)پری اسکول غیر رسمی تعلیم اور (6) غذائیت وصحت تعلیم نشان زد استفادہ کنندگان کو فراہم کی جاتی ہیں۔جن کو یہ خدمات فراہم کی جاتی ہے ان میں 6 سال سے کم عمر کے بچے اور ملک بھر کی حاملہ اور دودھ پلانے والی مائیں اور شمال مشرق وتوقعاتی اضلاع میں نوعمر لڑکیاں(14 سے 18 سال کی عمر کی لڑکیوں) شامل ہیں۔6 خدمات میں سے 3 یعنی امیونائزیشن، صحت جانچ اور ریفرل خدمات صحت اور خاندانی بہبود کے تحت عوامی صحت ڈھانچے کے ذریعے فراہم کی جاتی ہیں۔
آنگن واڑی خدمات عالم گیر خود انتخابی اسکیم ہے۔ آج کی تاریخ تک 10.3کروڑ سے زیادہ استفادہ کنندگان نے اس اسکیم کے تحت اندراج کرایا ہے، جس میں 75.58لاکھ حاملہ خواتین، 46.87 لاکھ دودھ پلانے والی مائیں، 40.87لاکھ بچےجوصفر سے 6 مہینے کے ہیں، 6 مہینے سے 3 سال کے 4.19کروڑ بچے، 3 سے 6 سال کے 4.29کروڑ بچے اور شمال مشرق اور توقعاتی اضلاع میں 14 سے 18 سال کی 22.87 لاکھ نوعمر لڑکیاںشامل ہیں۔
سال میں 300 دنوں تک غذائی اصولوں کے مطابق اضافی غذائیت فراہم کی جاتی ہے، جس کی تفصیلات درج ذیل ہے:
بچپن کے ابتدائی دنوں میں دیکھ بھال اور تعلیم وتربیت (ای سی سی ای)کے ساتھ 3 سے 6 سال کے عمر کے بچوں کو یہ خدمات فراہم کی جاتی ہے، جو آنگن واڑی خدمات کے تحت 6 خدمات میں سے ایک ہے۔قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی)2020 کی سفارشات کے حصول کے تحت ابتدائی دنوں میں بچوں کی معیاری نشوونما کی عالم گیر فراہمی ، نگہداشت اور تعلیم کے لیے ایک نیاای سی سی ای پروگرام ‘‘پوشن بھی-پڑھائی بھی’’ کی شروعات کی گئی ہے ، جو کھیل پر مبنی، سرگرمیوں پر مبنی سیکھنے کی تعلیم کو طے کرے گا۔نصابی ڈھانچہ ،علمی مہارتوں، جسمانی ، لسانی،سماجی،جذباتی اور ثقافتی/جمالیاتی شعبوں سے منسلک ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ع ح۔ج ا۔
U-8146
(Release ID: 1947111)