سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
قومی شاہراہواں کی تعمیر کی رفتاراور معیار میں تبدیلی
Posted On:
09 AUG 2023 3:30PM by PIB Delhi
سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈگری نے ایک تحریری جواب میں بتایا کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران وزارت کی جانب سے تعمیر کیے گئے شاہراہوں کی سال کے حساب سے لمبائی ،مالی سال 14-2013 کے دوران تعمیر کیے شاہراہوں کی لمبائی سے نسبتا زیادہ ہیں۔تعمیر کیے گئے شاہراہوں کی سال کے حساب سے تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہے۔
حالیہ برسوں کے دوران تعمیراتی سامان اور اس کے استعمال کے میدان میں تکنیکی ترقیات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بڑھی ہوئی طاقت اور استحکام اور ماحولیاتی پائیداریت کے ساتھ قومی شاہراہوں (این ایچ) کی تعمیر کے بہتر معیارکے لیے متعدد وضاحتیں متعارف کرائی گئیں۔مثال کے طور پر لچیلاپن کے اعلی ترین موڈول کے ساتھ بٹو مین (انتہائی ٹھوس رقیق)/ترمیم شدہ بٹومین،کنکریٹ اور اسٹیل کی اضافی طاقت، فائبررین فورسڈ کنکریٹ(لوہے کے سریوں یا سلاخوں پر چڑھائی ہوئی کنکریٹ، پیدل چلنے والوں کے لیے سڑکوں کے مستحکم سب-بیس اور بیس کورسز وغیرہ ہیں۔
وزارت نے ستمبر 2015 میں گرین ہائی ویز(پودا لگانے، نقل وحمل، تزئین کاری اور رکھ رکھاؤ) پالیسی، 2015 کی شروعات کی تھی۔ اپنے آغاز سے اب تک 373 لاکھ پودے لگائے جاچکے ہیں اوراب تک 64 ہزار سے زیادہ تیار درختوں کی پیوند کاری کی جاچکی ہے۔
ضمیمہ
تعمیر کیے گئے شاہراہوں کی سال وار تفصیلات اس طرح ہیں:
سال
|
تعمیر کی گئی سڑکوں کی لمبائی (کلو میٹر)
|
2013-14
|
4,300
|
2018-19
|
10,900
|
2019-20
|
10,200
|
2020-21
|
13,300
|
2021-22
|
10,500
|
2022-23
|
10,300
|
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ع ح۔ج ا۔
U-8140
(Release ID: 1947077)
Visitor Counter : 96