نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
عالمی یونیورسٹی کھیلوں میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی جانب سے اب تک کی بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا جانا ہمارے لئے‘‘انتہائی شان اور فخر کا لمحہ ہے’’- نائب صدرجمہوریہ کا بیان
ہندوستانی ایتھلیٹس کی ‘‘ مثالی کارکردگی ملک و قوم کی حوصلہ افزائی کرے گی اور انہیں تحریک دے گی۔’’ - جناب دھنکھر
Posted On:
09 AUG 2023 1:49PM by PIB Delhi
نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جناب جگدیپ دھنکھر نے آج ایوان بالا میں ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کی ستائش کی۔
راجیہ سبھا میں ایوان کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے، جناب دھنکھر نے اسے انتہائی فخر کا لمحہ قرار دیا کیونکہ ہندوستانی ایتھلیٹس نے کھیلوں میں اپنی اب تک کی بہترین کارکردگی کے ساتھ تاریخ رقم کی، اور سونے کے 11، چاندی کے 5 تمغوں کے علاوہ کانسے 10 تمغوں سمیت کل 26 تمغے حاصل کرکے ریکارڈ بنایا اور شان سے وطن واپس ہوئے ، ‘‘ان کی مثالی کارکردگی قوم کی حوصلہ افزائی کرے گی اور انہیں آگے بڑھنے کے لئے تحریک دے گی۔
اس شاندار کارنامے کے لیے ہندوستانی کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے، جناب دھنکھر نے کہا کہ کھیلوں کے میدان میں ان کی کامیابیوں سےہماری تیزی سے آگے بڑھنے کی عکاسی ہوتی ہیں اور یہ ہمارے کھلاڑیوں کی غیر متزلزل توجہ، زبردست محنت اور دلی لگن کا ثبوت ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کھیلوں کے میدان میں حکومت کے مثبت اقدامات اور پالیسیوں کا بھی اعتراف کیا۔
چیئرمین کے بیان کا مکمل متن درج ذیل ہے-
’’معزز ممبران، یہ ہمارے لیے بہت فخر کا لمحہ ہے۔ ہمارے کھلاڑیوں نے 28 جولائی سے 8 اگست 2023 تک عوامی جمہوریہ چین کے شہر چینگڈو میں منعقدہ ورلڈ یونیورسٹی گیمز 2023 میں اپنی شاندار کارکردگی سے تاریخ رقم کی ہے۔
31 ویں عالمی یونیورسٹی گیمز میں، ہندوستانی کھلاڑیوں کی 26 تمغوں کے ریکارڈ کے ساتھ وطن واپس ہوئی !
ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں یہ ہماری اب تک کی بہترین کارکردگی تھی جہاں ہمارے کھلاڑیوں نے 11 سونے کے ، 5 چاندی اور 10 کانسے کے تمغے جیتے ہیں۔
ان کی کامیابیوں سے کھیلوں کے میدان میں ہماری تیزی سے آگے بڑھنے کی عکاسی ہوتی ہیں اور یہ ہمارے کھلاڑیوں کی غیر متزلزل توجہ، زبردست محنت اور دل سے لگن کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ یہ کامیابیاں حکومت کے مثبت اقدامات اور پالیسیوں کی وجہ سے بھی ممکن ہوپائی ہیں۔
ان کی مثالی کارکردگی قوم کی حوصلہ افزائی اور تحریک دینے کے تئیں پابند ہے۔
ایوان کی طرف سے اور میری اپنی طرف سے، میں اپنے سبھی کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کی مستقبل کی کوششوں میں کامیابی کے لئے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
*************
( ش ح ۔ح ا ۔ رض (
U. No.8125
(Release ID: 1947010)
Visitor Counter : 112