نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
کسمپرسی میں زندگی بسر کرنے والے ممتاز کھلاڑیوں کو پنڈت دین دیال اپادھیائے نیشنل ویلفیئر فنڈ سے 5 لاکھ روپے تک کی مالی امداد فراہم کی گئی : جناب انوراگ ٹھاکر
Posted On:
08 AUG 2023 7:32PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک جواب میں یہ معلومات دی ہیں کہ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت نے کھلاڑیوں کے لئے پنڈت دین دیال اپادھیائے نیشنل ویلفئیر فنڈ ( پی ڈی یو این ڈبلیو ایف ایس )نافذ کی ہے،جس کا مقصد کسمپرسی کی زندگی بسر کرنے والے ممتاز کھلاڑیوں کو مناسب مالی امداد فراہم کرنا ہے۔ اس کے علاوہ اس اسکیم کے تحت اپنی تربیت کی تکمیل کے دوران کی مدت میں زخمی ہوجانےوالے اور تربیت کے دوران زخمی ہونے والےکھلاڑیوں کو بھی چوٹ کی نوعیت کی بنیاد پر طبی علاج کے لئے مناسب مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ کھلاڑیوں کی بہبود کو بڑھاوا دینے اور مناسب مدد کی فراہمی بھی اس اسکیم کا مقصد ہے تاکہ کھلاڑیوں اور ان پر منحصر خاندان کے دوسرے لوگوں کی پریشانی کو کم کیا جاسکے ۔اس کے علاوہ غربت کا شکار کھلاڑیوں کو تربیت ، کھیل کے سازوسامان کی خرید کے لئے مالی مدد کے ساتھ ساتھ قومی اور بین الاقوامی کھیلوں وغیرہ کا بھی انعقاد کیا جاسکتا ہے۔ پچھلے 5سالوں کے دوران اس فنڈ سے حمایت شدہ کھلاڑیوں کی ریاست وار اور کھیل وار تعدا د کی معلومات محکمے کی ویب سائٹ https://yas.nic.in. پر دی گئی ہے ۔ ڈی ڈی یو این ڈبلیو ایف ایس اسکیم کے تحت کسمپرسی کی زندگی جی رہے ممتاز کھلاڑیوں کو پانچ لاکھ روپے تک اور طبی علاج کے لئے کھلاڑیوں یا ان کے اہل خانہ کو دس لاکھ روپے تک کی مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔
*************
ش ح۔ج ق۔ رم
U-8111
(Release ID: 1946965)
Visitor Counter : 100