ریلوے کی وزارت

وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کی اہم خصوصیات


وندے بھارت ٹرینوں کی تعمیر کے لئے 1343.72 کروڑروپے کے فنڈ کا استعمال کیا گیا

Posted On: 02 AUG 2023 4:58PM by PIB Delhi

ریلوے ، مواصلات و الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کے مرکزی  وزیر جناب اشونی ویشنو نے  آج لوک سبھا میں  ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ مسافروں کو بہتر سفر کا احساس مہیا کرنے کے مقصد سے ہندوستانی ریلوے نے جدید کوچوں والی وندے بھارت ٹرینیں شروع کی ہیں، جن میں درج ذیل خصوصیات ہیں:

  1. کوچ سے مزیّن
  2. 160 کلومیٹر فی گھنٹے تک تیز اور درمیانی اعلیٰ رفتار تک آپریشن ۔
  3. فری مسافروں کی آمدورفت کے لئے مکمل طور پر بند گینگ وے
  4. خود کار پلگ دروازے
  5. ایگزیکٹو کلاس میں  گھومنے والی سیٹوں کے ساتھ ریکلائننگ آرگو نومک سیٹیں
  6. چڑھنے میں بے حد آرامدہ
  7. ہرسیٹ کے ساتھ موبائل چارجنگ ساکٹ
  8. ہاٹ کیس بوتل کولر ، زیادہ ٹھنڈا اور ہاٹ واٹر بوائلر کے انتظام کے ساتھ منی پینٹری
  9. بالواسطہ اور  بجھانے والی لائٹیں

10-مسافروں کے لئے ڈی ٹی سی میں خصوصی بیت الخلاء

11-ہرکوچ میں  ایمرجنسی کھلنے لائق کھڑکیاں اور آگ بجھانے کے آلات

12- تمام کوچوں میں سی سی ٹی وی کیمرہ

13-تمام کوچوںمیں   ایمرجنسی الارم ، پش بٹن اور ٹاک بیک اکائیاں

14- بہتر آگ سے بچاؤ- بجلی والی الماریوں  اور بیت الخلاء میں ایروسول پرمبنی آگ کا پتہ لگانے اور بجھانے کا نظام

15- وائس ریکارڈنگ سہولت اور کریچ  ہارڈنڈ میموری کے ساتھ ڈرائیور – گارڈ مواصلات

16- ریموٹ مانٹیرنگ  کے ساتھ کوچ کنڈیشن  مانیٹرنگ سسٹم (سی سی ایم ایس ڈسپلے)

17- آفات  کے دوران  لائٹ  -ایمرجنسی کے معاملے میں ہر کوچ  میں چار نمبر

18- کوچ کے باہر رئیر ویو کیمرے سمیت  چار پلیٹ فارم سائڈ کیمرے

 

وندے بھارت ٹرینوں کی تعمیر کے لئے  1343.72 کروڑروپے 

28 جولائی  2023 تک ہندوستانی ریلوے میں  50 وندے بھارت ٹرینیں  براڈ گیج ( بی جی الیکٹر ی فائی نیٹ ورک کےساتھ تمام ریاستوں کو جوڑتے ہوئے اپنی خدمات  فراہم کررہی ہے۔

وندے بھارت خدمات سمیت ٹرینوں کا تعارف ہندوستانی ریلوے کا ایک جاری عمل ہے اور یہ  چلانے میں آسانی ، ٹریفک کو بہتر بنانے  وغیر ہ جیسے  موضوعات کا حصہ ہے۔

ہندوستان میں  سودیشی ڈیزائن   کی گئی اور سودیشی طورپر تیار کی گئی درمیانی درجے کی رفتار والی وندے بھارت ٹرینیں  مسافروں کو  ایک جدید انداز کا اور آرام دہ  ریل سفر کا احساس کرارہی ہیں۔

*************

ش ح۔ج ق۔ رم

U-8105



(Release ID: 1946927) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Tamil , Telugu