صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ای فارمیسی  پلیٹ فارموں کی تازہ صورتحال


سی ڈی ایس سی او نےڈرگز کی آن لائن/انٹرنیٹ پر فروخت کا کام کرنے والی کئی فرموں کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کئے  ہیں

Posted On: 08 AUG 2023 5:05PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت  پروفیسر ایس پی بگھیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ سینٹرل ڈرگز اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او)نے 8 اور 9 فروری 2023 کو آن لائن /انٹرنیٹ کے ذریعہ ڈرگز فروخت کرنے والی کئی فرموں کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کئے ہیں۔ بیشتر فرموں نے یہ جواب دیا ہے  کہ وہ  محض گاہکوں کو فارماسیوٹیکل پروڈکٹ فروخت کرنے کی سہولت فراہم کرانے کےلئے ایک آن لائن پلیٹ فارم  فراہم کرارہے ہیں اور یہ پلیٹ فارم محض انٹرمیڈیئری کے طو ر کام کرتے ہیں اور صارفین اور لائسنس شدہ فارمیسز کو ایک دوسرےسےجوڑتےہیں۔

جامع طریقے سےادویات کی آن لائن فروخت کی ضابطہ بندی کے لئے حکومت نے ای-فارمیسی کے ذریعہ ڈرگز کی فروخت اور تقسیم  کی ضابطہ بندی سے متعلق ضابطوں کو شامل کرنے کےلئے ڈرگز اینڈ کاسمیٹکس  رولز 1945میں ترمیم کے واسطے جی ایس آر 817 (ای)بتاریخ 28 اگست 2018 کےذریعہ مسودہ  قوانین شائع کئے ہیں۔  

مسودہ قوانین میں ای فارمیسی  کےرجسٹریشن ،ای فارمیسی کےوقتاً فوقتاً معائنہ ، ای فارمیسی کے ذریعہ ڈرگز کی تقسیم اور فروخت کےطریقے  ای فارمیسی کےذریعہ ڈرگز کے اشتہار کےامتناع ،شکایت کےحل کے میکانزم ،ای فارمیسی کی مانیٹرینگ وغیرہ  کےلئےضابطے شامل ہیں۔  

******

ش ح۔ ا گ ۔ ج

Uno-8097



(Release ID: 1946796) Visitor Counter : 80


Read this release in: English , Tamil , Telugu