پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

راشٹریہ گرام سوراج ابھیان

Posted On: 08 AUG 2023 4:13PM by PIB Delhi

پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہاصلاح شدہ راشٹریہ گرام سوراج ابھیان (آر جی ایس اے) کی مرکزی اسپانسر شدہ اسکیم کو پنچایتی راج اداروں (پی آر آئیز) کے منتخب نمائندوں کی صلاحیت سازی کے لیے مالی سال 23-2022 سے 26-2025 تک لاگو کرنے کی منظوری دی گئی۔ اصلاح شدہ آر جی ایس اے کا بنیادی مقصد پنچایتوں کے دائرہ کار میں آنے والے ایس ڈی جیز کو پورا کرنے کے لیے پنچایتوں کی حکمرانی کی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔ اسکیم کے مؤثر نفاذ کے لیے، میٹنگوں، ویڈیو کانفرنسوں، پی ایف ایم ایس وغیرہ کے ذریعے ریاستوں کے ساتھ فنڈز کے استعمال پر قریب سے نگرانی کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، ٹریننگ مینجمنٹ پورٹل (ٹی ایم پی) ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ منعقد کی جانے والی حقیقی وقت کی تربیت کی نگرانی کے لیے موجود ہے۔ اس اسکیم کے تحت وزارت میں فنڈز کے غلط استعمال کا کوئی معاملہ درج نہیں ہوا۔ اصلاح شدہ راشٹریہ گرام سوراج ابھیان کے تحت جاری کردہ کل فنڈز کی ریاست کے اعتبار سے تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:

(روپے کروڑ میں)

اصلاح شدہ راشٹریہ گرام سوراج ابھیان (آر جی ایس اے)( 2022-23) کے تحت جاری کردہ ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کے اعتبار سے  فنڈز

 

 

جاری کیا گیا فنڈ

 

نمبر شمار

ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے کانام

2022-23

1

انڈمان اور نکوبار جزائر

0.00

2

آندھرا پردیش

0.00

3

اروناچل پردیش

108.69

4

آسام

55.29

5

بہار

33.37

6

چھتیس گڑھ

0.00

7

دادرہ اور نگر حویلی

1.14

دمن اور دیو

8

گوا

0.00

9

گجرات

0.00

10

ہریانہ

0.00

11

ہماچل پردیش

60.65

12

جموں و کشمیر

40.00

13

جھارکھنڈ

0.00

14

کرناٹک

36.00

15

کیرالہ

30.40

16

لداخ

0.00

17

لکشدیپ

0.00

18

مدھیہ پردیش

28.00

19

مہاراشٹر

37.84

20

منی پور

8.63

21

میگھالیہ

0.00

22

میزورم

14.27

23

ناگالینڈ

0.00

24

اوڈیشہ

11.40

25

پڈوچیری

0.00

26

پنجاب

34.25

27

راجستھان

0.00

28

سکم

6.01

29

تمل ناڈو

25.42

30

تلنگانہ

0.00

31

تریپورہ

9.80

32

اتر پردیش

85.05

33

اتراکھنڈ

42.48

34

مغربی بنگال

4.28

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ح ا۔ن ا۔

U- 8086


(Release ID: 1946722) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Marathi , Manipuri