محنت اور روزگار کی وزارت

مقامی علاقوں میں کام کرنے والے یومیہ اجرت والے مزدور

Posted On: 07 AUG 2023 4:50PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب  میں یہ معلومات فراہم کیں کہ غیر منظم کارکنوں کے سماجی تحفظ ایکٹ، 2008 کے مطابق، حکومت کو غیر منظم شعبے کے کارکنوں بشمول یومیہ اجرت والے کارکنوں کو (i) زندگی اور معذوری کے سلسلے میں سہولیات ، (ii) صحت اور زچگی  سے متعلق مراعات ، (iii) بڑھاپے کی مشکلات سے تحفظ اور (iv) کوئی دوسرا فائدہ جو کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ طے کیا جاسکتا ہے، سے متعلق معاملات پر مناسب فلاحی اسکیمیں تشکیل دے کر سماجی تحفظ فراہم کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔

زندگی اور معذوری کے حو الے سےسہولیات پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا (پی ایم جے جے بی وائی ) اور پردھان منتری تحفظ بیمہ یوجنا (پی ایم ایس بی وائی) کے ذریعے فراہم کی جاتی ہیں ۔

آیوشمان بھارت- پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی۔ پی ایم جے اے وائی ) ثانوی اور ترتیری نگہداشت کے ہسپتال میں داخل ہونے کے لیے 5 لاکھ روپے کا فی اہل خاندان سالانہ ہیلتھ کور فراہم کرتی ہے۔ جو 27 خصوصیات میں 1949 کے علاج کے طریقہ کار کے مطابق ہے۔ یہ مکمل طور پر کیش لیس اور پیپر لیس اسکیم ہے۔اے بی پی ایم جے اے وائی کے تحت فائدہ اٹھانے والے خاندانوں کی شناخت 2011 کی سماجی اقتصادی ذات کی مردم شماری (ایس ای سی سی) سے دیہی اور شہری علاقوں میں 6 محرومیوں اور 11 پیشہ ورانہ معیارات کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

بڑھاپے کا تحفظ پردھان منتری شرم یوگی مان دھن (پی ایم۔ایس وائی ایم) پنشن اسکیم کے ذریعے 60 سال کی عمر کو پہنچنے کے بعد 3,000 روپے ماہانہ کی پنشن کی شکل میں فراہم کیا جاتا ہے۔

ان اسکیموں کے علاوہ اٹل پنشن یوجنا، نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ کے تحت عوامی تقسیم کا نظام، مہاتما گاندھی نیشنل رورل امپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ، دین دیال اپادھیائے گرامین کوشل یوجنا، پردھان منتری آواس یوجنا، قومی سماجی امداد پروگرام، غریب کلیان روزگار یوجنا، مہاتما گاندھی بنکر بیمہ یوجنا، دین دیال اپادھیائے انتودیہ یوجنا، پی ایم ایس واندھی، پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا، بھی غیر منظم مزدوروں کے لیے دستیاب ہیں جن میں یومیہ اجرت والے مزدور بھی شامل ہیں اوراس میں  ان کی اہلیت کے معیار کومد نظر رکھا جاتا ہے ۔

کم از کم اجرت ایکٹ، 1948 کے تحت کم از کم اجرت کی فراہمی کم از کم اجرت کے ایک جزو کے طور پرضروریات زندگی کے حوالے سے اخراجات فراہم کرتی ہے۔ اس کے مطابق، مرکزی حکومت کم از کم اجرت ایکٹ، 1948 کے تحت کم از کم اجرت کی بنیادی شرحوں پر تغیرپذیر مہنگائی الاؤنس (وی ڈی اے) کے نام سے مہنگائی کے خلاف کم از کم اجرت کے تحفظ کے لیے ، ہر چھ ماہ بعد یکم اپریل اور یکم اکتوبر سے، ہر سال صنعتی کارکنوں کے لیے صارف  قیمت کا اشاریہ کی بنیاد پر گزربسرکے الاؤنس کی لاگت پر نظر ثانی کرتی ہے ۔

حال ہی میں کم از کم اجرت ایکٹ، 1948 کی دفعات کو معقول بنایا گیا ہے اور اجرتوں پر ضابطہ، 2019 کے تحت شامل کیا گیا ہے اور اس میں طے شدہ کم از کم اجرت کے اجزاء بھی  گزربسر کے الاؤنس کی لاگت فراہم کرتے ہیں۔ مزید یہ کہ ضابطہ کم از کم اجرت کو تمام ملازمتوں پر عالمگیر طور پر لاگو کرتا ہے اور اس طرح کم از کم اجرت کے محدود اطلاق سے آگے بڑھتا ہے جو کہ کم از کم اجرت ایکٹ، 1948 کے تحت درج فہرست ملازمتوں تک محدود ہے ۔

***

ش ح۔  س ب ۔ ف ر

U. No. 8071



(Release ID: 1946624) Visitor Counter : 81


Read this release in: English , Punjabi , Tamil