وزارت سیاحت

وزارت سیاحت نے طبی سیاحت کو فروغ دینےکی خاطر میڈیکل اینڈ ویلنس ٹورزم کے لیے ایک قومی حکمت عملی اور روڈ میپ تیار کیا ہے

Posted On: 07 AUG 2023 6:22PM by PIB Delhi

ملک میں طبی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے وزارت سیاحت نے میڈیکل اینڈ ویلنس ٹورزم کے لیے ایک قومی حکمت عملی اور روڈ میپ تیار کیا ہے۔ اس حکمت عملی میں  درج ذیل اہم ستونوں کی نشاندہی کی گئی ہے:

(i) صحت مندی کی منزل (ویلنس ڈیسٹی نیشن) کے طور پر ہندوستان کے لیے ایک برانڈ تیارکرنا۔

(ii) میڈیکل اینڈ ویلنس ٹورزم کے لیے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانا

(iii) آن لائن میڈیکل ویلیو ٹریول (ایم وی ٹی)  پورٹل ترتیب دے کر ڈیجیٹلائزیشن کو فعال کرنا

(iv) میڈیکل ویلیو ٹریول کے لیے رسائی میں اضافہ

(v) ویلنس ٹورزم کی سیاحت کو فروغ دینا

(vi) گورننس اور ادارہ جاتی فریم ورک

تاہم، اپنی جاری سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر، وزارت سیاحت، 'انکریڈیبل انڈیا' برانڈ لائن کے تحت بیرون ملک اہم اور ممکنہ مارکیٹوں میں گلوبل پرنٹ، الیکٹرانک اور آن لائن میڈیا مہم چلاتی ہے، تاکہ مختلف سیاحتی مقامات اور مصنوعات کو فروغ دیا جا سکے۔میڈیکل ٹورزم کے تھیم سمیت مختلف موضوعات پر وزارت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے ڈیجیٹل پروموشنز بھی باقاعدگی سے کی جاتی ہیں۔

حکومت ہند نے 30.11.2016 کو کابینہ کی منظوری کے بعد ای -ٹورسٹ ویزا اسکیم کو نرم کیا  اور ای -ٹورسٹ ویزا (ای ٹی وی) اسکیم کا نام بدل کر ای -ویزا اسکیم رکھ دیا گیا اور حال میں ای -میڈیکل ویزا اور ای۔ -میڈیکل اٹینڈنٹ ویزا بطور ای -ویزا کی ذیلی زمرے کے طور پر متعارف کرایاگیا ہے۔

ای-میڈیکل ویزا اور ای-میڈیکل اٹینڈنٹ ویزا کے معاملے میں، تین بار داخلے کی اجازت ہے اور غیر ملکیوں کے علاقائی رجسٹریشن آفیسرز (ایف آر او)/غیر ملکیوں کی طرف سے ہر کیس کے میرٹ کی بنیاد پر کیس ٹو کیس کی بنیاد پر 6 ماہ تک توسیع دی جا سکتی ہے۔ متعلقہ رجسٹریشن آفیسر (ایف آر او)۔ میڈیکل اٹینڈنٹ ویزا پرنسپل ای -ویزا ہولڈر کے ساتھ مربوط تھا۔

مزید برآں، مرکزی وزارت صحت دیگر وزارتوں اورحصص داروں  یعنی  اسپتال، میڈیکل ویلیو ٹریول(ایم وی ٹی) سہولت کار، انشورنس کمپنیاں،این اے بی ایچ وغیرہ کے ساتھ تال میل کر رہی ہے تاکہ ملک میں میڈیکل ویلیو ٹریول (ایم وی ٹی) کو فروغ دیا جاسکے۔

یہ جواب ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطےکی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں دیا۔

************

ش ح۔ م م۔ ج ا

 (U: 8060)



(Release ID: 1946582) Visitor Counter : 102


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Marathi