وزارت خزانہ
نویں ہندوستان-امریکہ اقتصادی اور مالیاتی ساجھیداری کے بعد کی کارروائی کے طور پر، سرکاری سطح کے مذاکرات کے بارے میں مشترکہ بیان
Posted On:
07 AUG 2023 7:41PM by PIB Delhi
ہندوستان کی وزارت خزانہ اور امریکی محکمہ خزانہ کے سینئر عہدیداروں نے 3 اگست 2023 کو نئی دہلی میں ملاقات کی۔یہ ملاقات ہندوستان-امریکہ کی اقتصادی اور مالیاتی ساجھیداری (ای ایف پی)کی 9ویں وزارتی میٹنگ کے بعد ان کی دوسری ذیلی وزارتی میٹنگ کے طور پر نومبر 2022 میں منعقد ہوئی ۔اس میٹنگ میں ہندوستانی وفد کی قیادت اعلیٰ اقتصادی مشیر ڈاکٹر وی اننتھا ناگیشورن نے کی اور امریکی وفد کی قیادت بین الاقوامی مالیات کےمحکمہ کے نائب وزیرجناب برینٹ نیمن نے کی۔ ریزرو بینک آف انڈیا اور واشنگٹن ڈی سی میں یو ایس فیڈرل ریزرو کے نمائندوں نے ورچوئل طور پراس میٹنگ میں شرکت کی۔
مذاکرات نتیجہ خیز رہے اور اس سے ہندوستان-امریکہ اقتصادی اور مالیاتی ساجھیداری کی اگلی وزارتی میٹنگ کی تیاری میں مدد ملے گی۔
ہندوستانی اور امریکی عہدیداروں نے متعدد اقتصادی اور مالیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا جس میں دونوں ممالک میں اقتصادی نقطہ نظر، عالمی قرضوں کے چیلنجوں سے نمٹنے میں ہندوستان اور امریکہ کی ترجیحات، صاف ستھری اورآلودگی سے مبرا توانائی کی منتقلی کو آگے بڑھانے اور موسمیاتی مالیات کو متحرک کرنے کے لئے مشترکہ کوششیں، قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کی تعیناتی میں تیزی لانے کی غرض سےسرمایہ کاری کے اختراعی پلیٹ فارم کے لئےبنانے پر پیشرفت، اورسرحد کے آر پار ادائیگیوں کے شعبے میں حالیہ پیش رفت جس میں جی20 کراس بارڈر ادائیگیوں کےنقش راہ ، انڈیا کے یونائیٹڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی) ادائیگیوں کے پلیٹ فارم، اور فیڈرل ریزرو کےفیڈ –ناؤ (ایف ای ڈی این او ڈبلیو) ادائیگیوں کے نظام کےنفاذ کے بارے میں بات چیت شامل ہے۔
دونوں فریقوں نے اپنا تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور وہ ان کامیاب ملاقاتوں کو آگے بڑھائیں گے جو وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور صدر جوبائیڈن کے درمیان جون 2023 میں وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے دوران ہوئی تھیں۔
***********
ش ح ۔ ع م - م ش
U. No.8057
(Release ID: 1946572)
Visitor Counter : 114