پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
ای-20 پٹرول
Posted On:
07 AUG 2023 4:16PM by PIB Delhi
پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج راجیہ سبھا میں تحریری جواب میں بتایا کہ ای-20 (20فیصد ایتھنول بلینڈیڈ) پٹرول 80فیصد موٹر گیسولین فیول کے ساتھ 20فیصد اینہائیڈرس ایتھنول کا ایک مکسچر ہوتا ہے۔ حکومت درآمد پر انحصار کو کم کرنے، روزگار پیدا کرنے، کسانوں کو بہتر قیمت فراہم کرانے، متعلقہ ماحولیاتی فائدوں، فضلے کے بندوبست کے بہتر طریقوں کو فروغ دینے وغیرہ کے وسیع تر مقاصد کے ساتھ بایوفیولز کو فروغ دے رہی ہے۔ سرکاری شعبے کے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سی) نے 6فروری 2023 سے ای-20 پٹرول فروخت کرنا شروع کیا تھا اور اس وقت ملک بھر میں 1900 سے زیادہ خوردہ آؤٹ لیٹس پر ای-20 فیول فروخت کیا جارہا ہے۔ ‘ہندوستان میں ایتھنول بلینڈنگ کے لئے روڈ میپ 25-2020 ’سے متعلق مفصل رپورٹ ہندوستان میں 26-2025 تک 20فیصد ایتھنول بلینڈنگ کے ہدف کو پورا کرنے کیلئے رہنمائی فراہم کراتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔اگ ۔ع ن
(U: 8051)
(Release ID: 1946490)
Visitor Counter : 109