کانکنی کی وزارت
معدنی سپلائی چینز کو مضبوط بنانا
Posted On:
07 AUG 2023 4:21PM by PIB Delhi
ہندوستان جون 2023 میں معدنیاتی سیکورٹی پارٹنرشپ (ایم ایس پی) کا 14 واں رکن بن گیا ہے۔ دیگر رکن ممالک میں امریکہ، آسٹریلیا، کینیڈا، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، ناروے، جمہوریہ کوریا، سویڈن، برطانیہ اور یورپی کمیشن شامل ہیں۔ ایم ایس پی اقتصادی خوشحالی اور آب و ہوا کے مقاصد کے لیے اہم معدنیات کی سپلائی چین کو تقویت دینے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتا ہے کہ حکومتوں اور نجی شعبے کی مکمل ویلیو چین میں سرمایہ کاری کو متحرک کرکے اہم معدنیات کی پیداوار، پروسیسنگ اور ری سائیکلنگ کی جائے۔
یہ معلومات کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
************
ش ح۔ ق ت ۔ م ص
(U: 8038 )
(Release ID: 1946488)
Visitor Counter : 133