شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اے ٹی سی اوز کی خالی جگہوں  کو پُر کرنے میں کوئی بیک لاگ نہیں


سال2022 سے اے ٹی سی اوکی اضافی 796 پوزیشنیں وضع کی گئیں

جونیئر ایگزیکٹو (اے ٹی سی) کی 400 پوسٹوں کے لیے بھرتی مکمل ہو چکی ہے

اے اے آئی نے جونیئر ایگزیکٹو(اے ٹی سی) کی مزید 356  پوسٹوں  کے لیے براہ راست بھرتی کے لیے کارروائی  کا آغاز کیا

Posted On: 07 AUG 2023 2:33PM by PIB Delhi

اس وقت ایئر ٹریفک کنٹرولرز (اے ٹی سی اوز) کی 870  عہدےخالی ہیں۔ اے ٹی سی اوز کی جگہوں  کو پُر کرنے میں کوئی بیک لاگ نہیں ہے۔ اے ٹی سی اوز کی افرادی قوت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے، 2022 سے اے ٹی سی او کی 796 اضافی آسامیاں وضع کی گئی ہیں۔ اے ٹی سی اوز کی خالی جگہوں کو براہ راست بھرتی کے امتحان کے ساتھ ساتھ اندرونی طور پر محکمانہ امتحان کے ذریعے پُر کیا جاتا ہے۔ جونیئر ایگزیکٹو(اے ٹی سی) کی 400 آسامیوں کو پر کرنے کے لیے براہ راست بھرتی کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور منتخب امیدوار فی الحال تین تربیتی اداروں میں زیر تربیت ہیں۔ اس کے علاوہ، اے اے آئی نے جونیئر ایگزیکٹو (اے ٹی سی) کے مزید 356 عہدوں کے لیے براہ راست بھرتی کے لیے کارروائی کا آغاز کیا۔

یہ معلومات شہری ہوا بازی کی وزارت میں وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔

*************************

ش ح۔ا ع۔ س ا

U- 8032


(Release ID: 1946359) Visitor Counter : 117
Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu