نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے ہمارے اداروں کو داغدار کرنے کی ناپاک کوششوں پر دکھ کا اظہار کیا


نائب صدر جمہوریہ نے تمام شہریوں سے فیصلہ کن ہونے اور ہندوستان مخالف بیانیہ کو بے اثر کرنے پر اصرار کیا

’’جب قوم پرستی اور قومی مفاد کی بات ہو تو متعصبانہ نظریہ سے اوپر اٹھ جائیں‘‘ - نائب صدر جمہوریہ

ایک باخبر شہری کسی بھی جمہوری عمل کی ریڑھ کی ہڈی کی سب سے بڑی طاقت ہے - نائب صدر جمہوریہ

نائب صدر جمہوریہ نے پرگتی میدان میں لائبریریوں کے فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ لائبریری کی ترقی سے معاشرے اور ثقافت کی ترقی ہوتی ہے

Posted On: 06 AUG 2023 8:09PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑ نے آج کچھ لوگوں کے ذریعے ہمارے اداروں کو داغدار کرنے، اس کے عکس کو مجروح کرنے اور نیچا دکھانے کی ناپاک کوششوں پر اپنے دکھ اور درد کا اظہار کیا۔ ہر کسی کو ایسی طاقتوں کے بارے میں فیصلہ کن ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے، انہوں نے ہم وطنوں پر زور دیا کہ وہ ہندوستان مخالف بیانیہ کو بے اثر کرنے میں کبھی ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ’’آپ کو مذموم قوتوں کو شکست دینے کے لیے اپنے دل کی بات کہنی ہوگی جو دوسرے انداز میں سوچتی ہیں۔‘‘

یہ بتاتے ہوئے کہ جب ملک اس طرح کی بے مثال ترقی کا مشاہدہ کر رہا ہے تو وہاں رجعت پرستانہ چیلنجز ضرور ہوں گے، نائب صدر جمہوریہ نے ہر ایک سے اپیل کی کہ جب بات قوم پرستی اور قومی مفاد کی ہو تو کبھی بھی متعصبانہ رویہ اختیار نہ کریں۔ انھوں نے مزید کہا ’’سیاسی میدان میں جب سیاسی جماعتی نقطہ نظر ٹھیک ہے، لیکن جب آپ قوم کی ترقی میں حصہ دار بن جاتے ہیں، تو سیاست کو پیچھےچھوڑ دینا چاہیے۔ جب قوم کا مفاد ہو تو ہمیں ہمیشہ فرنٹ فٹ پر رہنا چاہیے۔ ہمیں سیدھے بلے سے کھیلنا چاہیے اور ہمت اور مضبوط یقین کے ساتھ کھیلنا چاہیے۔‘‘

آج نئی دہلی میں وزارت ثقافت کے زیر اہتمام منعقد لائبریریوں کے میلے کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب دھنکھڑ نے باخبر شہریوں کو کسی بھی جمہوری عمل کی سب سے بڑی ریڑھ کی ہڈی کی طاقت قرار دیا۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ صرف ایک باخبر شہری ہی ملک مخالف طاقتوں اور بیانیے کو بے اثر کرسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ باخبر شہری کا درجہ حاصل کرنے کے لیے لائبریریاں بہت ضروری ہیں۔

 

 

پارلیمنٹ کو جمہوریت کا مندر قرار دیتے ہوئے جہاں بحث و مباحثہ اور مکالمہ ہونا ہوتا ہے، نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ کوئی بھی یہ توقع نہیں کرتا ہے کہ پارلیمنٹ ہنگامہ آرائی اور خلل کا شکار ہوتی رہے۔

اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ ہمارے پاس پارلیمنٹ میں بہت زیادہ باصلاحیت لوگ ہیں،جناب دھنکھڑ  نے کہا کہ وہ میز پر وسیع تجربہ لے کر آتے ہیں اور بطور چیئرمین راجیہ سبھا، وہ چاہتے ہیں کہ اس صلاحیت کا استعمال قومی مقاصد کے لیے کیا جائے۔ انھوں نے کہا ’’لیکن اگر ہمارے جمہوریت کے مندر مکالمے اور بحث میں شامل نہیں ہوتے ہیں اور وہ خلل اور خلفشار سے دوچار ہیں، تو یہ جگہ خالی نہیں ہونے والی ہے۔ اس پر وہ قوتیں قابض ہوں گی جو آئین کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں۔‘‘  انہوں نے انتباہ کیا اور ہر ایک سے اپیل کی کہ وہ اس ملک کے شہری ہونے کے ناطے اپنی طاقت کا استعمال کریں تاکہ قوم کو سب سے پہلے اور سب سے اوپر رکھنے کے لیے ایک ماحولیاتی نظام تیار کیا جاسکے۔

 

 

اس دور اندیش اقدام کے لیے وزارت ثقافت کی تعریف کرتے ہوئے، جناب دھنکھڑ نے اعتماد ظاہر کیا کہ اس سے ملک میں پڑھنے کی ثقافت کو فروغ ملے گا۔ انھوں نے مزید کہا ’’لائبریری کی ترقی سے معاشرے اور ثقافت کی ترقی ہوتی ہے۔ یہ تہذیبوں اور ثقافتوں کی ترقی کا ایک پیمانہ بھی ہے۔‘‘

لائبریریوں کے لیے ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل لائبریری اقدام رکاوٹوں کو توڑتا ہے، تمام شہریوں کو علم تک رسائی کے ساتھ بااختیار بناتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تہذیبی ترقی کو تبدیل کرنے کے لیے تعلیم ہی واحد تبدیلی کا طریقہ کار ہے۔

 

 

اس موقع پر نائب صدر جمہوریہ نے ہمارے مجاہدین آزادی کی تحریروں پر مبنی ایک کافی ٹیبل بک کا بھی اجرا کیا جس پر نوآبادیاتی حکمرانوں کے ذریعے پابندی لگا دی گئی تھی۔ کافی ٹیبل بک کو ہمارے آئین اور آزادیکے مجاہدین کے لیے ایک سچی خراج عقیدت قرار دیتے ہوئے، نائب صدر جمہوریہ نے اسے ’’ہمارے اقدار پر مبنی نظام کے لیے، آزادی کے لیے ہندوستانی صلاحیت کا سب سے مستند ریکارڈ‘‘  قرار دیا۔ یہ آپ کو وہ چیز مہیا کرتا ہے جو آپ سے پوشیدہ تھی اور جو ممنوعہ تھی۔ ملک کی آزادی کے لیے ہمارے آباء واجداد کے ذریعے دی گئی لاتعداد قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے تمام حاضرین سے کہا کہ وہ ہر بچے کو اس انوکھی کتاب کو پڑھنے کے لیےتحریک دیں۔

محترمہ میناکشی لیکھی، مرکزی وزیر مملکت برائے ثقافت، جناب گووند موہن، سکریٹری، وزارت ثقافت، سینئر افسران، لائبریرین، طلباء اور دیگر نے اس تقریب میں شرکت کی۔

 

******

 

شح۔ ج ق۔ م ر

U-NO.8012

06.08.2023


(Release ID: 1946241) Visitor Counter : 121


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil